Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے تجارتی مرکز میں آگ لگ گئی

’شہری دفاع کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض کے حی المرسلات محلے میں واقع ایک تجارتی مرکز میں آگ لگ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
عینی شاہدین نے کہا ہے کہ ’شہری دفاع کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں‘۔
محکمہ شہری دفاع نے ایکس پراپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’فیلڈ ٹیمیں مقررہ طریقہ کار کے مطابق واقعے سے نمٹ رہی ہیں‘۔
 

شیئر: