Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے سلطان برونائی کو مبارکباد

’سعودی قیادت نے سلطان الحاج حسن بلقیہ کو تخت نشینی کی سالگرہ پر تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد ووزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے برونائی دار السلام کے فرمانروا سلطان الحاج حسن بلقيہ کو تخت نشینی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی قیادت نے سلطان الحاج حسن بلقیہ کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے سلطان برونائی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و عافیت عطا فرمائے۔
 ان کی مدبرانہ قیادت میں برونائی دارالسلام کی حکومت اور برادر عوام مسلسل ترقی و خوشحالی حاصل کرتے رہیں۔

شیئر: