اگر آپ سیکھنے کی صلاحیت اور یاد داشت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے مختلف میتھڈز ہیں، جیسے مائنڈ میپس، میمونکس، ایسوسی ایشن میتھڈ، لوکی میتھڈ اور دیگر کئی طریقے آپ کو زیادہ مؤثر انداز میں پڑھنے اور معلومات کو یاد رکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ طریقے نہ صرف یاد کے عمل کو آسان بناتے ہیں بلکہ مطالعے کو دلچسپ اور دلکش بھی بنا دیتے ہیں۔
1: چنکنگ میتھڈ
یہ مقبول تکنیک بڑی معلومات کو چھوٹے اور قابلِ فہم حصوں میں تقسیم کرنے پر مبنی ہے۔ مثال کے طور پر اگر ایک موبائل نمبر 9588768939 ہے تو اسے 9588-768-939 کے حصوں میں تقسیم کر کے یاد رکھنا زیادہ آسان ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
جوان اولاد کے ساتھ والدین اپنا تعلق کیسے بہتر کر سکتے ہیں؟Node ID: 895201
-
بچوں کی نظر کو کمزور ہونے سے کیسے بچایا جا سکتا ہے؟Node ID: 895435
2: میمونکس
ایسے الفاظ، جملے یا قافیے بنائیں جو معلومات کو یاد رکھنے میں مدد کریں۔ جیسے STEM (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، میتھ) یا VIBGYOR (رینبو کے رنگوں کے لیے)۔
آپ اپنی مرضی کے مطابق مختلف عنوانوں کے لیے خود شارٹ فارم بھی بنا سکتے ہیں۔
3: ایسوسی ایشن میتھڈ
نئی معلومات کو کسی پرانی اور جانی پہچانی چیز سے جوڑیں۔ مثال کے طور پر لفظ Catastroph کو ایک بلی کی تباہ کاری کے منظر سے جوڑیں تاکہ یاد رکھ سکیں کہ اس کا مطلب تباہی یا آفت ہے۔
4: ویژولائزیشن
ایسی رنگین، دلچسپ یا مزاحیہ تصاویر ذہن میں بنائیں جو تصورات کو یاد رکھنے میں مدد کریں۔ مثال کے طور پر لفظOstentatious کو یاد رکھنے کے لیے ایک مور کو سونے کی چین اور دھوپ کا چشمہ پہنے ہوئے تصور کریں، جو قیمتی جواہرات پر کھڑا ہے۔

5: مائنڈ میپس
معلومات کو منظم اور بصری انداز میں دیکھنے کے لیے مائنڈ میپ استعمال کریں۔ مثلاً جب آپ ریسپیریٹری سسٹم پڑھ رہے ہوں تو پھیپھڑوں کی تصویر درمیان میں بنائیں اور اس سے جُڑے ذیلی عنوانات جیسے ایئر ویز، لنگز، گیس ایکسچینج کو شاخوں کی صورت میں جوڑیں۔ ہر شاخ کے تحت متعلقہ تفصیلات درج کریں۔ جن شاخوں میں کم معلومات ہوں، وہ آپ کی کمزوریاں ظاہر کرتی ہیں۔
6: سپیسڈ ریپیٹیشن
یہ تکنیک معلومات کو وقفے وقفے سے دہرانے پر مبنی ہے تاکہ وہ طویل مدتی یادداشت میں محفوظ ہو جائے۔
مثلاً لفظ Apfel (جرمن میں سیب) یاد کرتے وقت، آج دُہرائیں، پھر دو دن بعد، پھر تین دن بعد۔ وقت کے ساتھ دہرائی گئی معلومات پختہ یادداشت میں محفوظ ہو جاتی ہے۔

7: لوکی میتھڈ
اسے ’میموری پیلس‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں کسی مانوس جگہ (جیسے آپ کا گھر) کو ذہنی طور پر تصور کریں اور اس میں مختلف مقامات پر وہ معلومات رکھیں جو آپ کو یاد رکھنی ہے۔
جب معلومات یاد کرنی ہو تو اس ذہنی جگہ میں چہل قدمی کریں اور ہر مقام پر موجود تصویر کو یاد کرتے جائیں۔