سعودی قیادت کی طرف سے شاہ محمد ششم کو پیغام
’شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد نے سعودی قیادت کا زبانی پیغام شاہ محمد ششم کو پہنچایا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم کو پیغام روانہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد نے سعودی قیادت کا زبانی پیغام شاہ محمد ششم کو پہنچایا ہے۔
دار البیضا کے شاہی محل میں مراکشی فرمانروا شاہ محمد ششم نے شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد کا استقبال کیا ہے۔
اس موقع پر شہزادہ ترکی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے شاہ محمد کے لیے نیک خواہشات اور تہنیتی جذبات کا اظہار کیا گیا۔
دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے اور مستحکم برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر زور دیا گیا۔
دوسری جانب شاہ محمدششم نے نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کے لیے اپنی جانب سے خیرسگالی اور قدردانی کے جذبات پہنچانے کی تاکید کی