Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 20 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔ 
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تین پیسے کمی آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 07 پیسے ہو گئی ہے، جبکہ آخری کاروباری دن یعنی جمعے کو اس کی قیمت 281 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔  
انٹربینک مارکیٹ میں آج سعودی ریال کی قدر 74 روپے 96 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 52 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 745 روپے 59 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 730 روپے 2 پیسے، کویتی دینار کی 918 روپے 50 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 77 روپے 10 پیسے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 281 روپے 57 پیسے، جبکہ قیمت فروخت 282 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ 
سعودی ریال کی قیمت خرید 75 روپے 6 پیسے، جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 65 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 80 پیسے اور قیمت فروخت 77 روپے 57 پیسے رہی۔  

شیئر: