Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات اور سعودی عرب میں سونے کے نرخ کم ہونے لگے، فی گرام کتنی کمی؟

امارات میں سیاح سونے کے تحائف خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ (فوٹو الامارات الیوم)
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سونے کے نرخ کم ہونے لگے۔ ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمتوں میں فی گرام 15.50 درھم سے 20.50 درھم تک واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ 9 ہفتوں سے مسلسل اضافے رجحان تھا۔
سعودی عرب میں کمی کے بعد اتوار 26 اکتوبر 2025 کو 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 495.75 رہے۔ گزشتہ ہفتے کے آغاز پر نرخ 513 ریال فی گرام تھے۔
امارات الیوم کے مطابق دبئی اور شارجہ میں ڈائمنڈ اینڈ گولڈ جیولری شوروم کے سیلز مینجرز نے بتایا قیمتوں میں کمی کے بعد مارکیٹ میں خریداری میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ کسٹمرز اب دوبارہ مارکیٹ کا رخ کررہے ہیں۔
گولڈ شوروم کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا ہے ان دنوں سیاحتی گروپوں کی آمد سے زیورات کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیٹرز سونے کے تحائف خرید رہے ہیں۔ لوگ اب دوبارہ اعتماد کے ساتھ سونے کی خریداری کر رہے ہیں۔
ایک بین الاقوامی جیولری شوروم کے مینجر کا کہنا تھا قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد مارکیٹ میں گفٹ آئٹمز اور سرمایہ کاری کے حوالے سے سرگرمیاں جاری ہیں۔ 
 مملکت میں اتوار کو 22 قیراط کی قیمت 454.50 ریال اور 21 قیراط ایک گرام کے نرخ 433.75 ریال رہے۔
دبئی اور شارجہ میں ہفتے کے اختتام پر 24 قیراط ایک گرام کی قیمت میں 20.50 درھم کی کمی ہوئی اور نرخ 490 درھم رہے۔
22 قیراط کے نرخ 454 درہم رہے اس میں 18.75 درھم کی کمی ہوئی جبکہ 21  قیراط کی قیمت  18 درہم کی کمی  کے بعد 435.25 درھم تک آگئے۔
 

 

شیئر: