Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین ملکی اور ٹی20 سیریز کے لیے سری لنکا کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان، چریتھ اسالانکا کپتان مقرر

سری لنکا نے پاکستان میں ہونے والی ایک روزہ تین ملکی سیریز اور ٹی20 سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جمعے کو اعلان کیے گئے سکواڈ کی قیادت چریتھ اسالانکا کریں گے۔ انہیں تین ملکی سیریز اور پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز دونوں میں قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
پاکستان میں شیڈول تین ملکی سیریز کا آغاز 18 نومبر سے ہو گا جس میں میزبان پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ تیسری ٹیم افغانستان تھی تاہم کشیدہ صورت حال کے باعث افغان کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو بھیجنے سے انکار کردیا۔
ون ڈے سکواڈ
سری لنکا کے ون ڈے سکواڈ میں چریتھ اسالانکا (کپتان)، پتھم نسانکا، لاہرو اڈارا، کمِل مِشرا، کوشل مینڈس، سدیرا سمارا وکرما، کمنڈو مینڈس اور جنتھ لیاناگے شامل ہیں۔
اسی طرح پون رتنائیکے، ونیدو ہسارنگا، مہیش ٹھیکشانا، جیفری وینڈرسے، دشمنتھا چمیرا، اسیتھا فرنینڈو، پرامود مدوشان اور ایشان ملینگا بھی سری لنکا کے ون ڈے سکواڈ میں شامل ہیں۔
ٹی20 سکواڈ
سری لنکا کا ٹی20 سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ چریتھ اسالانکا (کپتان)، )، پتھم نسانکا، کوشل مینڈس، کوشل پریرا، کمِل مِشرا، دسون شناکا، کمنڈو مینڈس، بھنوکا راجا پکشا، جنتھ لیاناگے، ونیدو ہسارنگا، مہیش ٹھیکشانا، دشان ہمانتھا، دشمانتھا چمیرا، نووان تھشارا، اسیتھا فرنینڈو، ایشان ملینگا۔

شیئر: