واضح رہے اس سال کا موضوع عربی زبان اور مصنوعی ذہانت، ثقافتی ورثے کا تحفظ اور جدت طرازی کو فروغ دینا ہے۔
یہ ایونٹ عربی کی سپورٹ، اور اقوام متحدہ کی سرکاری زبان کے طور پر اس کی حیثیت کو مضبوط بنانے میں مملکت کے اہم کردار کو ظاہر کرتا ہے
اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل مشن کے اشتراک سے اس ایونٹ میں عربی کی خوبصورتی، تاریخ اور عالمی اثرات کو ظاہر کرنے والے ثقافتی اور انٹرایکٹو پروگرام پیش کیے گئے۔
اقوام متحدہ میں عربی ترجمے کے عنوان سے پینل مباحثے میں بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی۔
عربی زبان کی نمائش میں آرٹسٹک ورک اور ڈیجیٹل ڈسپلے پیش کیے گئے۔ سعودی اکیڈمی کی سرگرمیوں اور اشاعتوں کو متعارف کرایا گیا۔
Caption
افتتاحی تقریب میں اقوام متحدہ کے سینیئر حکام اور رکن ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ثقافتی شناخت کی سپورٹ اور بین الثقافتی انڈر سٹینڈنگ کو فروغ دینے کے لیے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔
گزشتہ ماہ اکیڈمی نے 18 دسمبر کو یوم عربی زبان کے موقع پر اپنی سالانہ مہم کے ایک حصے کے طور پر ڈیجیٹل ٹول کٹ ’پراوڈ آف اٹ‘ کا پانچواں ایڈیشن جاری کیا تھا۔
عالمی یوم عربی زبان گزشتہ چار برس سے منایا جا رہا ہے جو عالمی اداروں میں عربی کو فروغ دنے کےلیے اکیڈمی کی کوششوں کے علاوہ اس زبان کے ثقافتی اور سائنسی ورثے کے تحفظ کےلیے سعودی عرب کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
یاد رہے عربی زبان دنیا کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں سے ایک ہے، جسے 400 ملین سے زیادہ افراد نے اپنا رکھا ہے۔
عربی زبان کی تاریخ ایک ہزار سال پرانی ہے جس میں شاعری، ادب، قانون، سائنس اور فلسفہ پر مشتمل تحریری کاموں کا خزانہ موجود ہے۔