سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں منگل 31 مارچ کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں منگل کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو اس اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 962 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کے ساتھ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 401 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 269 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
تاہم دوسری جانب منگل کو چاندی کی قیمت میں بھی 260 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط چاندی فی تولہ قیمت 7 ہزار 784 روپے مقرر ہوئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 673 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 28 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 560 ڈالر ہو چکی ہے۔ اس طرح آج فی اونس چاندی کی قیمت 73.00 ڈالر تک پہنچ گئی۔