Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 9 اپریل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تین پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 279 روپے 2 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ دن اس کی قیمت 279 روپے 5 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 35 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 97 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 739روپے 62 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 724 روپے 73 پیسے، کویتی دینار کی 910 روپے 35 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 52 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 95 پیسے جبکہ قیمت فروخت 280 روپے 5 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 5 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 7 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 15 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے 25 پیسے رہی۔ 

شیئر: