Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے کے نئے فولڈ ایبل فون ’پیورا ایکس‘ میں نیا کیا ہے؟

ہواوے پیورا ایکس میکس پانچ رنگوں میں دستیاب ہو گا (فوٹو: فیس بُک)
مہشور ٹیکنالوجی کمپنی ’ہواوے‘ کے نئے فولڈ ایبل سمارٹ فون ’پیورا ایکس میکس‘ کی لائیو تصاویر لانچ سے قبل سامنے آگئی ہیں جس کے بعد صارفین کو ڈیوائس کی حقیقی جھلک دیکھنے کا موقع ملا ہے۔
ہواوے سینٹرل کے مطابق یہ تصاویر 20 اپریل کو متوقع لانچ ایونٹ سے قبل لیک ہوئی ہیں جبکہ کمپنی پہلے ہی اس ڈیوائس کا ڈیزائن ٹیزرز کے ذریعے دکھا چکی ہے۔
لیک تصاویر میں فون کو چمکدار سفید رنگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈیوائس کا بیک پینل منفرد ڈیزائن پر مشتمل ہےجس میں اوپر بڑا کیمرا ماڈیول جبکہ نیچے لائن پیٹرن کے ساتھ دو حصے دیے گئے ہیں۔ کیمرا سیٹ اپ میں تین لینز اور ایل ای ڈی فلیشز شامل ہیں۔
فولڈ ہونے پر فون ایک ہاتھ میں آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ کھولنے پر یہ ایک منی ٹیبلٹ جیسا لگتا ہے جو بڑی سکرین کے ساتھ بہتر ویونگ ایکسپیرینس فراہم کرتا ہے۔

موبائل فون کی اہم خصوصیات کیا ہیں؟

پیورا ایکس میکس پانچ رنگوں فینٹم نائٹ بلیک، زیرو ڈگری وائٹ، انٹرسٹیلر بلیو، اولیو گولڈ اور وائبرنٹ اورنج میں دستیاب ہوگا۔
اس کے ساتھ ریم اور سٹوریج کے چار آپشنز پیش کیے گئے ہیں، جن میں 12 جی بی کے ساتھ 256 یا 512 جی بی سٹوریج جبکہ 16 جی بی ریم کے ساتھ 512 جی بی اور ایک ٹی بی سٹوریج شامل ہے۔
ڈیوائس کی پری بکنگ کے لیے تقریباً 140 ڈالر ڈپازٹ رکھا گیا ہے جبکہ مکمل ادائیگی اور باضابطہ لانچ 20 اپریل کو متوقع ہے۔
کمپنی کی جانب سے تاحال قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم ماہرین کے مطابق یہ نیا فولڈ ایبل فون مارکیٹ میں ایک نمایاں اضافہ ثابت ہو سکتا ہے۔

شیئر: