جدہ میں بولنگ چیمپیئن شپ کا آغاز، سات ریجن شامل
سعودی بولنگ فیڈریشن کی جانب سے بولنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ہے (فائل فوٹو)
جدہ کے بولنگ سٹی میں سنیچر کو سعودی بولنگ فیڈریشن کی جانب سے بولنگ چیمپیئن شپ کا آغاز ہو گیا ہے جس میں سات ریجن شامل ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس چیمپیئن شپ میں مختلف ممالک کے نامور مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جس سے اس کھیل کی مقامی اور بین الاقوامی سطح پر فروغ کی عکاسی ہو رہی ہے۔
پہلے دن خواتین کے مقابلے ہوئے جن میں فلپائن کی نینا رویرا نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اُن ہی کی ہم وطن کھلاڑی یکرُو نے دوسرا نمبر حاصل کیا اور سعودی عرب کی امانی الغامدی نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے پوڈیم پر سعودی کھلاڑیوں کی موجودگی کو نمایاں کیا۔
یہ چیمپیئن شپ 19 سے 21 اپریل تک جاری رہے گی جس میں 20 اور 21 اپریل کو دو گروپوں میں مردوں کے مقابلے ہوں گے جن میں 64 کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ ایونٹ میں حصہ لینے والی خواتین کھلاڑیوں کی تعداد 26 ہے۔
