مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے حوالے سے وزیرِاعظم شہباز شریف کے حالیہ دوروں نے جہاں سیاسی حلقوں کی توجہ حاصل کی وہیں سوشل میڈیا صارفین کی نظریں اُن کی شخصیت بالخصوص ان کے پہناوے پر مرکوز رہیں۔
15 سے 18 اپریل تک وزیرِاعظم شہباز شریف نے سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا چار روزہ اہم دورہ کیا۔
اس دورے کے دوران انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں کیں۔
مزید پڑھیں
یہ دورہ ایسے وقت میں کیا گیا جب پاکستان، امریکہ اور ایران کے درمیان پائیدار امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔ تاہم اس اہم سفارتکاری کے دوران سوشل میڈیا صارفین کی توجہ وزیرِاعظم کے شاندار اور نفیس اندازِ لباس نے بھی حاصل کر لی۔
جدہ، دوحہ اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جہاں صارفین نے وزیرِاعظم کے خوبصورت اور بہترین انداز میں سلے ہوئے ملبوسات کو خوب سراہا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کا سٹائل ہمیشہ سے ان کی شخصیت کا ایک نمایاں پہلو رہا ہے، اور اس بار بھی اُن کے مغربی طرز کے لباس نے خاصی توجہ حاصل کی۔
یہ بحث اُس وقت مزید بڑھی جب نیو یارک ٹائمز کے لکھاری ڈیرک گائے نے غیر مغربی رہنماؤں کے مغربی لباس اپنانے پر روشنی ڈالی، جس کے بعد پاکستانی صارفین بھی اس گفتگو میں شامل ہو گئے اور وزیرِاعظم کے منفرد اندازِ لباس کی تعریف کرتے نظر آئے۔
کینیڈین ڈریس ڈیزائنر ڈیرک گائے نے شہباز شریف کی تصاویر کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے لیے یہ بات دلچسپ ہے کہ جب عالمی سطح پر مرد رہنماؤں کو دیکھا جاتا ہے تو خوبصورت مغربی طرز کی تراش خراش والے لباس اکثر غیر مغربی ممالک کے رہنما پہنے ہوتے ہیں۔ یہاں تصویر میں شہباز شریف (پاکستان)، اکین وومی اڈی سِینا (نائجیریا) اور ناروہیتو (جاپان) نظر آ رہے ہیں۔‘
Interesting to me that when you see men on the global stage, beautiful Western-style tailoring is often worn by men from non-Western countries. Pictured here is Shehbaz Sharif (Pakistan), Akinwumi Adesina (Nigeria), and Naruhito (Japan). https://t.co/rdwsIrXazX pic.twitter.com/QzwoawMPh8
— derek guy (@dieworkwear) April 19, 2026
حذیفہ نے لکھا کہ ’ان سوٹس کو بنانے کے پیچھے جو بھی ہے وہ تنخواہ بڑھائے جانے کا حقدار ہے۔‘
Whoever is behind these suits, deserves a pay raise. https://t.co/Aw1NTHfCYq
— Huzaifa (@LordHuzaifaa) April 17, 2026
میرب ایوان نے لکھا کہ ’ایک اہم سفارتی مشن کے دوران ہلکے بھورے رنگ کا ڈبل بریسٹڈ سوٹ پہن کر خود کو نمایاں کرنا فیشن کی انتہا ہے۔ اوپر سے اس کی بہترین فٹنگ بھی کمال ہے۔‘
Flexing a tan double breasted suit on a crucial diplomatic mission is PEAK fashion.
Plus the tailoring https://t.co/pjnRIdZ4Ch
— Mehrub Awan (@mehrubawan) April 18, 2026
علی نے لکھا کہ ’کوئی بندہ میرا اس ٹیلر سے رابطہ کروا دے۔‘
somebody link me with his tailor please https://t.co/oqczPKFPEt
— Ali (@khawajey) April 18, 2026
ثمر ہارون بلور نے لکھا کہ ’اب وہ عالمی فیشن کے میدان میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں! ونڈر بوائے کو بس اس وقت ایک کیپ کی کمی ہے۔‘
Now he is crushing the global fashion scene too ! Wonder Boy is just missing a cape ATM https://t.co/coddutvSFp
— Samar Haroon Bilour (@SamarHBilour) April 19, 2026











