Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہیریٹج کمیشن نے آثارِ قدیمہ کی ایک ہزار 414 نئی سائٹس کا اندراج کیا

رجسٹرڈ آثار قدیمہ کی کل تعداد بڑھ کر 12 ہزار991 ہو گئی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ہیریٹج کمیشن نے نیشنل اینٹیکوئٹی رجسٹر میں آثارِ قدیمہ کی ایک ہزار 414 نئی سائٹس کا اندراج کیا ہے، جو مملکت کی ثقافتی دولت کے تنوع  کی عکاسی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مملکت میں رجسٹرڈ آثار قدیمہ کی کل تعداد بڑھ کر 12 ہزار991 ہو گئی ہے۔
یہ اقدام، ان سائٹس کا سروے کرنے اور دستاویزی شکل دینے کی قومی کوششوں کے  وسیع دائرہ کار کی نشاندہی کرتا ہے۔
رجسٹر میں جن نئی سائٹس کا اندارج کیا گیا وہ کئی ریجنوں میں پھیلی ہوئی ہیں، جن میں ریاض میں 525، مکہ میں 378، مدینہ میں 6، قصیم میں 64، الشرقیہ ریجن میں 17، عصیر میں 10، تبوک میں 17، حائل میں 68، حدود الشمالیہ میں 5، جازان میں 34، نجران میں 5، الجوف میں 238 اور الباحہ میں 2 سائٹس شامل ہیں۔
آثار قدیمہ کی سائٹس کا اندراج، نوادرات، عجائب گھروں اور شہری ورثے کے قانون کے نفاذ کے بعد کیا جا رہا ہے۔
کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک فیصلے کے ذریعے ادارے کے سی ای او کو ورثے اور آثار قدیمہ کے مقامات کو رجسٹر کرنے اور ان کے تحفظ کا اختیار دیا ہے۔
قدیم تاریخ اور ثقافت کے تحفظ میں کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کمیشن نے شہریوں اور مقامی رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ ایسی تمام سائٹس کے بارے میں ’بلاغ پلیٹ فارم‘، سوشل میڈیا یا یونیفائڈ سکیورٹی آپریشن سینٹر کو اطلاع دیں۔

 

شیئر: