Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جائنٹ بال ریس: جدہ کورنش پر رنگارنگ تقریب

شرکاء نے ایک بڑی گیند کو جدہ کورنش کے ٹریک پر دھکیلا (فوٹو: ایس پی اے)
اے ایف سی ایشین کپ سعودی عریبیہ 2027 کی لوکل آرگنائزنگ کمیٹی نے جدہ کورنش میں جائنٹ بال ریس کمیونٹی ایونٹ کا انعقاد کیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق تین ہزار میٹر ریس میں 20 سے زائد آرگنائزیشنز اور ایک ہزار کے قریب طلبہ جبکہ کمیونٹی گروپوں اور فیملیز نے حصہ لیا۔
اس انٹرایکٹیو سرگرمی کے دوران شرکاء نے ایک بڑی گیند کو جدہ کورنش کے ٹریک پر دھکیلا۔
یہ ایونٹ 2026 اے ایف سی چیمپیئنز لیگ ایلیٹ فائنلز کے سلسلے میں ہونے والی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد کمیونٹی کے درمیان رابطے کو بڑھانا اور ایک جاندار تجربہ تخلیق کرنا ہے جس سے فٹبال کے شوقین افراد تفریح کے ماحول میں اکھٹے ہوتے ہیں۔

 

شیئر: