محسن ریاض 25، عماد وسیم 22 جبکہ ڈیون کونوے 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے تین، محمد باسط اور سفیان مقیم نے دو دو جبکہ خرم شہزاد اور مائیکل بریسویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے تھے۔
پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے شاندار سینچری سکور کی۔ بابر اعظم نے 59 گیندوں پر 103 رنز بنائے۔
یہ بابر اعظم کے ٹی20 کیریئر کی 13 ویں اور پی ایس ایل کی چوتھی سینچری تھی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سمیر منہاس 23 گیندوں پر 44 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے (فوٹو: پی ایس ایل ایکس)
پشاور زلمی کے محمد حارث نے 35، کوشال مینڈس نے 41 اور ایرون ہارڈی 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے تین جبکہ رچرڈ گلیسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ میچ جیت کر پشاور زلمی براہ راست فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے، تاہم اس میچ میں ہارنے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ ایونٹ سے باہر نہیں ہوئی بلکہ فائنل تک رسائی کے لیے اس کے پاس مزید ایک چانس ہے۔
اب حیدرآباد کنگزمین اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کے فاتح کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔ جو ٹیم یہ میچ جیتے گا وہ 3 مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی کے خلاف فائنل کھیلے گی۔