Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 گیانا گلوبل سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان، لاہور قلندرز پانچ ٹیموں میں شامل

لاہور قلندرز اپنی مہم کا آغاز 23 جولائی کو پرتھ اسکورچرز کے خلاف کرے گی۔(فوٹو:جی ایس ایل)
 گیانا گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل-تھری) کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے میچز 23 جولائی سے یکم اگست 2026 تک ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ میں پانچ بڑی ٹی20 فرنچائزز حصہ لیں گی، جن میں پاکستان کی لاہور قلندرز بھی شامل ہے۔ 
دیگر ٹیموں میں آسٹریلیا کی پرتھ سکورچرز، متحدہ عرب امارات کی ڈیزرٹ وائپرز، امریکا کی سان فرانسسکو یونیکورنز اور کیریبین پریمیئر لیگ کی ٹیم گیانا ایمیزون واریئرز شامل ہیں۔
لاہور قلندرز اپنی مہم کا آغاز 23 جولائی کو پرتھ سکورچرز کے خلاف کرے گی، جس کے بعد 24 جولائی کو ڈیزرٹ وائپرز سے مقابلہ ہوگا۔ 
اس کے بعد 26 جولائی کو گیانا ایمیزون واریئرز اور 29 جولائی کو سان فرانسسکو یونیکورنز کے میچ کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ فارمیٹ کے مطابق پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی، جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں 31 جولائی کو کوالیفائر میچ کھیلیں گی۔

گلوبل سپر لیگ کا فائنل یکم اگست 2026 کو کھیلا جائے گا۔ (فوٹو: جی ایس ایل)

گلوبل سپر لیگ کا فائنل یکم اگست 2026 کو کھیلا جائے گا۔
تمام میچز پروویڈنس سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں بین الاقوامی ٹی20 کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں کی دلچسپ جھلک دیکھنے کو ملے گی۔
 

شیئر: