پی ایس ایل 11: حیدرآباد سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد کو ہرا کر فائنل میں
پی ایس ایل 11: حیدرآباد سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد کو ہرا کر فائنل میں
جمعہ 1 مئی 2026 19:27
اتوار کو فائنل میں حیدرآباد کنگزمین کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔ (فوٹو: پی ایس ایل ایکس)
پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگزمین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اتوار کے فائنل میں کنگزمین کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔
جمعے کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں حیدر آباد کی جانب سے دیے گئے 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز ہی بنا سکی۔