پاکستان سپر لیگ 11 کے پہلے ایلیمینیٹر میں حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کنگزمین نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
کنگزمین کی جانب سے معاذ صداقت 64 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عثمان خان نے 35 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔
صائم ایوب اور لبوشین نے بالترتیب 15 اور گیارہ رنز بنائے۔
کنگزمین کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔
کنگز مین کی جانب سے شان مسعود نے ناقابل شکست 69 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں
صاحبزادہ فرحان نے 15 اور محمد نواز نے 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ملتان سلطانز کے باقی بلے باز کنگزمین کی بولنگ کے سامنے مکمل ناکام ہوئے۔
کنگز مین کی جانب سے محمد علی، عاکف جاوید اور حنین شاہ نے دو دو جبکہ صائم ایوب اور گلین میکسویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
حیدر آباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے ایلیمینیٹر کے لیے حیدرآباد کنگز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
آج کا میچ ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر اور فاتح ٹیم جمعہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے ایلیمینیٹر ٹو میں مقابلہ کرے گی۔
پشاور زلمی نے گذشتہ روز کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی تھی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور آج جیتنے والی ٹیم کے درمیان میچ کا جو بھی فاتح ہوگا وہ اتوار 3 مئی کو ہونے والے فائنل میں پشاور زلمی کا مقابلہ کرے گی۔












