Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی نے غزہ، مالی اور چاڈ میں غذائی امداد تقسیم کی

یہ اقدام سعودی عرب کی امدادی اور انسانی کوششوں کا حصہ ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے غزہ کے علاقے خان یونس میں انتہائی کمزور طبقات می 920 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں، اس سے 5 ہزار 520 افراد کو فائدہ پہنچا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی امدادی ایجنسی کے سینٹرل کچن سے  گرم گھانے کی فراہمی کی سلسلہ جاری ہے۔ وسطی اور جنوبی غزہ میں انتہائی کمزور طبقات میں مزید 25 ہزار کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
یہ امداد غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران کے دوران سعودی عرب کی امدادی اور انسانی کوششوں کا حصہ ہے۔
سعودی سینٹر فارکلچر اینڈ ہیریٹج، جو غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، کی فیلڈ ٹیمیں امداد کے تقسیم کے عمل میں تعاون کررہی ہیں، ایک منظم طریقہ کار کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں ترجیح دی جائے۔ 

علاوہ ازیں سعودی عرب نے مالی کو 50 ٹن کھجوریں بطور تحفہ دی ہیں، یہ کھجوریں مختلف علاقوں میں انتہائی کمزور خاندانوں میں تقسیم کی جائیں گی۔
مالی میں سعودی سفیر عبداللہ بن صالح صابر نے سعودی امدادی ایجنسی کے نمائندے کی موجودگی میں کھجوروں کا تحفہ مالی کے فوڈ سکیورٹی کمشنر کے حوالے کیا۔

شاہ سلمان مرکز نے وسطی افریقی ملک چاڈ میں کھجوروں کے 250 پیکٹ تقسیم کیے، جس سے ایک ہزار 500 افراد کو فائدہ پہنچا۔
سعودی امدادی ایجنسی اس سال ایک وسیع پروگرام کے تحت 800 ٹن کھجوریں تقسیم کرے گی۔

 

شیئر: