Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم: جنگلی پودا ’العھنہ‘ جس پر دو مختلف رنگوں کے پھول کھلتے ہیں

یہ جنگلی پودا صحرائی اور نیم پتھریلے علاقوں میں  نشوونما پاتا ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
قصیم ریجن کی ’الشماسیہ‘ کمشنری کے مرکز ام طلیحہ میں موسم بہار کے بعد نباتاتی حسن بکھرا ہے، صحرائی علاقے کا خاص پودا العھنہ اپنی قدرتی دلکشی کے ساتھ نمایاں ہے۔
ایس پی اے کے مطابق العھنہ نامی جنگلی پودا صحرائی اور نیم پتھریلے علاقوں میں نشوونما پاتا ہے۔
اس پودے کی ساخت اور رنگ ارد گرد پھیلی ریت اور اطراف کی زمین کے ساتھ ہم آہنگ ہوتے ہیں جس سے ایسا دلکش منظر ابھرتا ہے جو سیاحوں اور قدرتی مناظر میں دلچسپی رکھنے والوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتا ہے۔
علاقے کی تاریخ اور جغرافیے کے ماہر ڈاکٹر ترکی القھیدان نے بتایا کہ ’قصیم ریجن اپنی قدرتی خوبصورتی اور دلکشی کے باعث ممتاز ہے جہاں نباتات کی ایک بڑی رینج ہے۔  چھوٹے جھاڑی دار پودوں کی بڑی اقسام دیکھنے کو ملتی ہیں جن میں العھنہ شامل ہے۔‘

 العھنہ پودے کے پھول عموماً بنفشی رنگ کے ہوتے ہیں جبکہ بعض اوقات یہ سفید رنگ میں بھی پائے جاتے ہیں جو ایک نایاب قسم ہے۔
 کبھی کبھی ایک ہی پودے پر دو مختلف رنگوں یعنی سفید اور بنفشی رنگ کے پھول کھلتے ہیں، جو ایک صحت مند اور متنوع مقامی ماحولیاتی ماحول کی نشاندہی کرتا ہے۔

 

شیئر: