بابر اعظم باہر، کیا بنگلہ دیش ٹیسٹ میں پاکستان کا ’سرپرائز‘ کام کر پائے گا؟
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تاہم کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر بابر اعظم کی عدم موجودگی اور پاکستانی ٹیم میں نئے ٹیلنٹ کی شمولیت ہے۔
پاکستان نے اس اہم مقابلے کے لیے اپنی ٹیم میں اذان اویس اوپنر اور عبداللہ فضل کا ڈیبیو ہوا ہے۔
ان دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا صلہ دیتے ہوئے ٹیسٹ کیپ سے نوازا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گھٹنے کی انجری کے باعث بابر اعظم اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
شان مسعود (کپتان)
اذان اویس
امام الحق
عبداللہ فضل
سعود شکیل
محمد رضوان
سلمان آغا
شاہین شاہ آفریدی
نعمان علی
حسن علی
محمد عباس

بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون
محمود الحسن جوئے
شادمان اسلام
مومن الحق
نجم الحسین شانتو (کپتان)
مشفیق الرحیم
لٹن داس
مہدی حسن میراز
تیج الاسلام
تسکین احمد
ناہید رانا
عبادت حسین
ٹاس کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ وکٹ پر نمی اور گھاس کی موجودگی کا فائدہ اٹھانے کے لیے انہوں نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 16 سے 20 مئی تک سِلہٹ میں کھیلا جائے گا۔
