سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں پیر 18 مئی کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں پیر کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو اس اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ دن اس کی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کے ساتھ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 772 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 11 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب پیر کو چاندی کی قیمت میں 26 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں چاندی فی تولہ قیمت 8 ہزار 99 روپے مقرر ہوئی۔
اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 943 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 548 ڈالر ہو چکی ہے۔
اس طرح فی اونس چاندی کی قیمت 76.15 ڈالر تک پہنچ گئی۔