Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ ففٹیز، بابراعظم نے بین سٹوکس کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کے سابق کپتان اور مشہور بلے باز بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار اننگز کھیلتے ہوئے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ایک اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
سلہٹ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کو ابتدائی مشکلات کا سامنا تھا، جب دونوں اوپنرز صرف 23 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان پہلے ٹیسٹ میں 104 رنز کی شکست کے بعد دباؤ میں تھا، جبکہ میزبان بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 278 رنز بنائے تھے، جس میں لٹن داس کی سینچری نمایاں رہی۔
گھٹنے کی انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہ کھیل پانے والے بابر اعظم نے مشکل صورتحال میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 84 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔
ان کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔ انہیں بعد ازاں ناہید رانا نے آؤٹ کیا۔
اس نصف سینچری کے ساتھ بابر اعظم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں سب سے زیادہ ففٹیز بنانے والوں کی فہرست میں بین سٹوکس کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بابر اعظم اب 39 ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میچز کی 71 اننگز میں 20 نصف سنچریاں مکمل کر چکے ہیں۔
انہوں نے مجموعی طور پر 3196 رنز 48.42 کی اوسط سے بنائے ہیں، جن میں آٹھ سنچریاں بھی شامل ہیں، جبکہ ان کا بہترین سکور 196 رنز ہے۔
اس فہرست میں جو روٹ 45 ففٹی پلس سکورز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

فہرست میں مارنس لبوشین 35 جبکہ سٹیو سمتھ 34 ففٹی پلس سکورز کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ 
اسی طرح ٹریوس ہیڈ 26، زیک کراؤلی 24، رویندر جڈیجا 23 جبکہ دیمتھ کرونا رتنے اور رشبھ پنت 22، 22 ففٹی پلس سکورز کے ساتھ فہرست میں شامل ہیں۔

شیئر: