Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات میں جون 2026 کے لیے پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا ملے گا

 نئی قیمتوں کا اطلاق پیر یکم جون سے کیا گیا ہے۔ (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات میں جون 2026 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ 
فیول پرائس کمیٹی نے اتوار کو نئی قیمتوں کی منظوری دی ہے، اس کا اطلاق پیر یکم جون سے کیا گیا ہے۔
 پیٹرول کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل سستا ہوگیا۔
وام کے مطابق پیٹرول سُپر 98 کی نئی قیمت 3.95 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو مئی میں 3.66 درہم فی لیٹر تھی۔
سپیشل 95 اضافے کے بعد 3.83 درہم فی لیٹر میں ملے گا۔ گذشتہ ماہ 3.55 درہم فی لیٹر دستیاب تھا۔
ای پلس 91 کے نرخ 3.76 درہم فی لیٹر ہوں گے۔ مئی میں اس کی قیمت 3.48 فی لیٹر تھی۔
جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 4.33 درہم فی لیٹر ہوگی، مئی میں ڈیزل کے نرخ 4.69 درہم فی لیٹر تھے۔
یاد رہے امارات کی فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ پیٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے مطابق کرتی ہے۔
کمیٹی کے مطابق ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا مقصد کاروباری سرگرمیوں میں استحکام خصوصا ٹرانسپورٹ اور سپلائی چین سیکٹر کام کی روانی کو یقینی بنانا ہے۔

 

شیئر: