Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں مسجدِ نبوی کے فنِ تعمیر کے موضوع پر منفرد نمائش

نمائش کے لیے کئی انٹرایکٹیو سکرینوں کی تنصیب کی گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ میں مسجدِ نبوی کے فنِ تعمیر کے موضوع پر جاری نمائش ایک ثقافتی اور تعلیمی پلیٹ فارم کا درجہ اختیار کر گئی ہے جہاں زائرین کو مسجدِ نبوی کی تاریخ اور اِس کی وسعت کے مختلف مراحل سے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق زائرین کو اسلام کے مختلف ادوار میں مسجدِ نبوی کی تعمیر کے دوران ہونے والی فنی تبدیلیوں سے آگاہی دینے کے لیے انٹرایکٹیو مواد کا استعمال کیا گیا ہے جس کے ذریعے اسلام کی اِس عظیم امتیازی علامت کے تاریخی اور تعمیری فن کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
اِس نمائش کے لیے کئی انٹرایکٹیو سکرینوں کی تنصیب کی گئی ہے تاکہ زائرین، تاریخی معلومات اور مسجدِ نبوی کے تعمیر کی تفصیلات تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں۔
اِس کے علاوہ آنے والوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حرم شریف کے انتہائی نمایاں سنگِ میل اور وہاں دستیاب سہولتوں سے آگاہی کا انتظام کیا گیا ہے جس سے اُن کا تجربہ بہت بہتر ہو جاتا ہے اور مسجد کی تاریخ اور اسلام میں اِس کی اہمیت سے متعلق اُن کی معلومات کی سطح بلند ہو جاتی ہے۔
نمائش میں تاریخی نوادرات کو زائرین کے سامنے رکھنے کے لیے ایک ہال کو مکمل طور پر وقف کر دیا گیا ہے۔ مختلف اسلامی ادوار سے تعلق رکھنے والے اِن نوادرات میں مسجدِ نبوی کے تعمیراتی فن کا اندارج اور ماڈلز کے ذریعے حرم شریف کی توسیع اور اُن تمام تاریخی مرحلوں کی تشریح  بھی شامل ہے جو مسجدِ نبوی کے قیام سے آج تک عمل میں لائے گئے ہیں۔

نمائش کا اہتمام مسجدِ نبوی کے صحن میں گیٹ نمبر 308 اور 309 کے قریب کیا گیا ہے۔ اِس نمائش میں شرکت کے لیے ہر روز زائرین آتے ہیں جس سے اُنھیں مسجدِ نبوی کی تاریخ اور مواد سے متعلق معلومات ملتی ہیں جن کے ذریعے مسجدِ نبوی کے اسلامی فنِ تعمیر کے تاریخی پہلوؤں کو دستاویزی شکل ملی ہے۔

شیئر: