Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ایوان نمائندگان: ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کےلیے جنگی اختیارات کی قرارداد منظور

بدھ کو قرارداد کے حق میں 215 اور مخالفت میں 208 ووٹ آئے (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی ایوان نمائندگان نے بدھ کو جنگی اختیارات سے متعلق ایک قرارداد منظور کرلی، جو ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کو روک دے گی۔
 صدر ٹرمپ کی مخالفت کرتے ہوئے چند ری پبلیکنز نے ڈیمو کریٹس کے ساتھ مل کر تین ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کی حمایت کی، جس نے امریکہ کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر سیاست کا رخ بدل دیا ہے۔
دو ہفتے قبل ایوان نمائندگان کے سپیکر نے ایوان کی کارروائی اس وقت اچانک معطل کردی تھی جب جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد منظوری کے قریب تھی۔
تاہم بدھ کو قرارداد کے حق میں 215 اور مخالفت میں 208 ووٹ آنے،چار ری پبلیکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔
نیویارک کے ہاوس ڈیموکریٹک لیڈر حکیم جیفریز نے اس ہفتے کے اوئل کہا تھا کہ’ یہ لاپروا اور مہنگی جنگ اب ختم ہونے کی ضرورت ہے۔‘
’ ہمیں چند ری پبللیکنز کی ضرورت ہے جو ہمارا ساتھ دیں۔ ہم اس لاپروا اور مہنگی جنگ کو ختم کر سکتے ہیں۔ ایک ایسی جنگ جس نے امریکی ٹیکس دہندگان کو سو ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچایا ہے۔ یہ غیر معمولی ہے اور ہمارے ملک کو ایران کے مقابلے میں کمزور پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے۔‘
یہ چوتھی مرتبہ ہے جب امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے خلاف امریکی جنگ روکنے کی کوشش ہے، پہلی مرتبہ ایوان قرار داد منظور کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

شیئر: