’ریاض ون‘ اور ’ریاض ٹو‘ کے ناموں سے ان طیاروں کی رجسٹریشن ’ایچ زیڈ – آر ایکس ایے اے ‘ اور ’ایچ زیڈ – آر ایکس اے بی‘ ہے ، ریاض ایئر کے جدید ترین بوئنگ 787 ڈریم لائنر بیڑے کا حصہ ہیں، جس کے لیے مجموعی طورپر 72 طیاروں کا آرڈر دیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق ان پہلے دو کمرشل طیاروں کی آمد ریاض ایئر کے اس وسیع منصوبے کا آغاز ہے جس کے تحت مستقبل میں اس کے بیڑے کو 180 سے زائد طیاروں تک وسعت دی جائے گی۔ بیڑے میں مختصر اور طویل فاصلوں کی پروازوں کے لیے جدا جدا طیارے ہوں گے۔
ریاض ایئر کے مزید طیارے حتمی منظوری کے مراحل میں ہیں (فوٹو، ایس پی اے)
ریاض ایئر کا ہدف ہے کہ سال 2030 تک سعودی دارالحکومت کو دنیا کے 100 سے زیادہ بین الاقوامی مقامات سے جوڑا جائے۔
یہ منصوبہ سعودی عرب کے اسٹریٹجک محل وقوع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایشیا، افریقہ اور یورپ کے درمیان فضائی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ سعودی ویژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ اسی طرز کے مزید طیارے حتمی منظوری کے مراحل میں ہیں اور آئندہ چند ہفتوں کے دوران ان کی بھی آمد متوقع ہے۔
دوسری جانب کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹونی ڈگلس نے کہا کہ کمپنی کے بیڑے میں شامل پہلے دو ڈریم لائنر طیاروں کی ریاض آمد سعودی عرب کے ہوا بازی کے شعبے کے لیے ایک تاریخی دن کی حیثیت رکھتا ہے۔