Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی‘ کو کالعدم قرار دے دیا گیا

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا ہے۔
اس حوالے سے جمعے کی رات کو کشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری ک دیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے نام سے کام کرنے والی تنظیم کو فرسٹ شیڈول میں شامل کردیا گیا۔
تنظیم کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 2014 کے تحت کالعدم قرار دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صدر ’آزاد کشمیر نے تنظیم کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دی، تنظیم کے خلاف امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کے معقول شواہد ہیں۔‘
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تنظیم ریاست میں انتشار پیدا کرنے میں ملوث پائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی گزشتہ برس کشمیر میں مہنگائی، بجلی کے نرخوں اور دیگر عوامی مسائل کے حوالے سے احتجاجی تحریکوں کے باعث خبروں میں رہی ہے۔ تاہم تنظیم کی جانب سے حکومت کے اس فیصلے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

شیئر: