’ماحول دوست‘: ریاض، جدہ اور ابہا میں سائیکلنگ ٹورز کا انعقاد
سعودی سائیکلنگ فیڈریشن نے سعودی سپورٹس فار آل فیڈریشن اور سپورٹس بولیواڈ فاؤنڈیشن کے تعاون اور یونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل کی نگرانی میں اس سال تین شہروں میں سائیکلنگ ٹور کا اہتمام کیا۔
’ورلڈ سائیکل ڈے‘ جو ہر سال تین جون کو منایا جاتا ہے، سائیکلنگ کو ایک سادہ، سستی اور ماحول دوست سفری ذریعے کے طور پر اجاگر کرتا ہے، عوامی صحت اور پائیدار شہری زندگی کے اہم محرک کے طور پر پیش کرتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق 700 سے زیادہ شرکا نے ریاض کے سپورٹس بولیواڈ، ابہا میں الروضہ پارک اور جدہ میں روشن واٹر فرنٹ پر چھ کلومیٹر کا سفر مکمل کیا۔
جسمانی سرگرمی کو فروغ دینے اور صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کے لیے دیگر سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں۔
یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے اہداف کی سپورٹ کرتا ہے تاکہ سپورٹس میں شرکت کو بڑھایا اور صحت مند زندگی کو فروغ دیا جا سکے۔

اس کا مقصد صحت عامہ کو بہتر بنانا، مٹاپے، ذیابطیس اور ہائی بلڈ پریشر جیسے دائمی امراض کو کم کرنا بھی ہے۔
سعودی سائیکلنگ فیڈریشن کی یہ کوششیں کوالٹی آف پروگرام سے ہم آہنگ ہیں جو سپورٹس اور تفریح میں کمیونٹی کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کے ذریعے ایک متوازن زندگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
