Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس کا قصیم میں نیا آپریشنل بیس قائم کرنے کا اعلان

یکم جولائی سے پروازوں کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب اور مشرق وسطی کی لو بجٹ ایئرلائنز ’فلائی ناس‘ نے قصیم میں پرنس نایف بن عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک نیا آپریشنل بیس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فلائی ناس، مملکت کے چھ مختلف ریجنز سے پروازیں آپریٹ کرنے والی پہلی ایئر لائن بن گئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق فلائی ناس کے پانچ اہم مراکز ریاض، جدہ، مدینہ منورہ، دمام  اور ابہا میں پہلے ہی آپریشنل بیس موجود ہیں۔
فلائی ناس، یکم جولائی سے قصیم کے نئے آپریشنل بیس سے پروازوں کے پہلے مرحلے کا آغاز کرے گی۔
قصیم کے پرنس نایف بن عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پانچ داخلی اور بین الاقوامی مقامات کے لیے براہ راست پروزیں چلائی جائیں گی۔
انٹرنیشنل نیٹ ورک میں قاہرہ، استنبول اور طربزون شامل ہیں جبکہ داخلی روٹ پر ابہا اور دمام کے لیے بھی براہ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی۔
فلائی ناس کا کہنا ہے’ قصیم میں نئے آپریشنز بیس کا آغاز قومی سول ایوی ایشن کی حکمت عملی اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔‘

قومی ٹرانسپورٹ اور لاجسکٹس سٹریٹجی کے تحت ایوی ایشن پروگرام کا ہدف 330 ملین مسافروں تک  پہنچنا ہے۔
یاد رہے فلائی ناس 2000 سے زیادہ ہفتہ وار پروازوں کے ذریعے 38 ملکوں میں 80 سے زیادہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مقامات کےلیے 156 روٹس آپریٹ کررہی ہے۔
2007 کے آغاز کے بعد سے 80 ملین سے زیادہ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔

 

شیئر: