کنگ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو میں عربی النسل اوریکس کی 90 سال بعد واپسی
شاہ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو میں شمالی سعودی عرب کے علاقوں میں عربی النسل اوریکس کی واپسی ایک بہت بڑی ماحولیاتی کامیابی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ریزرو کی ڈیویلمپنٹ اتھارٹی نے کامیابی کے ساتھ خطرے سے دوچار نسل کے جانور کو دوبارہ یہاں لا کر اس کی افزائش نسل کی ہے۔
عربی النسل اوریکس اپنے قدرتی مسکن میں 90 کے سال سے زیادہ عرصے کے بعد واپس آئے ہیں۔ اسی طرح ریزرو کے کئی علاقوں میں کئی ہرنوں کی پیدائش ریکارڈ کی گئی ہے۔
جانوروں کو دوبارہ بحالی کا یہ پروگرام ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے، حیاتیاتی تنوع کو بڑھانے اور ان نایاب نسلوں کو بچانے کے لیے اتھارٹی کے پختہ عزم کی عکاس ہے جن کی تعداد ماحولیاتی دباؤ، ہریالی اور درختوں کے خاتمے اور ضرورت سے زیادہ شکار کرنے کی وجہ سے مسلسل کم ہو رہی تھی۔
