Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ یاٹ کلب میں تفریح اور سمندری سیاحت کا بھرپور تجربہ

بچوں کے لیے سمر کیمپس بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ کورنیش پر واقع ’یاٹ کلب‘ شہر کے اہم واٹر فرنٹ میں سے ایک بن گیا ہے، جہاں سمندری سیاحت کا بھرپور تجربہ، تفریحی آپشن، ریستوران اور کیفے کی ایک وسیع رینج کے ساتھ قدرتی نظارے شامل ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یہ مقام سمندری سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ قومی معیشت کو متنوع بنانے کی کوششوں کو سپورٹ کرتا ہے۔
یاٹ کلب میں قائم خصوصی میری ٹائم اکیڈمی رائل یاٹنگ ایسوسی ایشن سے منظور شدہ تربیتی پروگرام آفر کرتی ہے۔ ان میں بوٹ سیلنگ، ونگ فوائلنگ اور سپیڈ بوٹس کی تربیت وغیرہ شامل ہیں۔
اکیڈمی میں 7 سے 15 برس تک کے بچوں کے لیے سمر کیمپس بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں مہم جوئی، تعلیم اور آبی کھیلوں کو یکجا کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے بچوں میں ٹیم ورک، عملی مہارتوں، سیلنگ اور کیکنگ کی صلاحیتوں کو مستند ٹرینرز کی نگرانی میں فروغ دیا جاتا ہے۔
جدہ یاٹ کلب تقریبا ایک لاکھ 22 ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ جدید کمپلیکس سمندر کی دلکشی اور ساحلی طرزِ تعمیر کا حسین امتزاج ہے۔

یہاں قائم جدید مرینا بحیرہ احمر کے ابتدائی یاٹ مراکز میں شمار ہوتا ہے۔ اسے بین الاقوامی یاٹس کے لیے باضابطہ طور پر پورٹ آف انٹری کا درجہ بھی حاصل ہے۔

 

شیئر: