Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان: ’براڈ پیک‘ پر برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتا، چار کی لاشیں برآمد

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں واقع 8 ہزار 47 میٹر بلند دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں نیپال کے معروف کوہ نِرمل پُرجا سمیت 10 کوہ پیما لاپتا ہو گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق الپائن کلب آف پاکستان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘کوہ پیماؤں کا ایک گروپ براڈ پیک سر کرنے کے مشن پر تھا کہ اس دوران برفانی تودہ گرنے سے لاپتا ہو گئے ہیں۔‘
گلگت بلتستان پولیس کے مطابق ’سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے پاکستان کے شمالی علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتا ہونے والے 10 کوہ پیماؤں میں سے چار کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔‘
الپائن کلب آف پاکستان نے بتایا کہ ’اس مہم میں مجموعی طور پر 10 کوہ پیما شامل تھے، جن میں نیپال کے پانچ، پاکستان، عمان، امریکہ اور چین کا ایک ایک کوہ پیما شامل تھا۔
’اس گروپ کی قیادت نیپال میں پیدا ہونے والے معروف کوہ پیما نرمل پرجا کر رہے تھے، اور حادثے کے بعد سے ٹیم کے کسی بھی رکن سے رابطہ نہیں ہو سکا۔‘
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’یہ حادثہ جمعرات 30 جولائی کی دوپہر کو پیش آیا اور اس وقت سے ان کوہ پیماؤں کے ساتھ رابطہ منقطع ہے۔‘
حکام کا کہنا ہے کہ ’لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی مدد سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔‘
نِرمل پُرجا کون ہیں؟
43 سال کے نِرمل پُرجا نے کوہ پیمائی کو بطور پیشہ اختیار کرنے سے قبل برطانیہ کی بریگیڈ آف گورکھاز اور بعد ازاں رائل میرینز کے سپیشل بوٹ سکواڈرن میں خدمات انجام دیں اور وہ متعدد عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔
انہوں نے اپریل سے اکتوبر 2019 کے درمیان صرف چھ ماہ اور چھ دن میں آٹھ ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیوں کو سر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
بعد ازاں 2021 میں نِرمل پُرجا نے نو دیگر نیپالی کوہ پیماؤں کے ہمراہ دنیا کی دوسری بلند
ترین چوٹی کے ٹو کو پہلی بار موسمِ سرما میں سر کرنے کا تاریخی کارنامہ بھی انجام دیا۔

شیئر: