پاکستان نے پورٹ آف سپین میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
پورٹ آف سپین میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز دوسری اننگز میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
اس طرح ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے صرف 75 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
مزید پڑھیں
-
ویسٹ انڈیز: پاکستان پہلا ٹیسٹ کیوں ہارا؟ عامرخاکوانی کا تجزیہNode ID: 906945
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور عبد اللہ شفیق نے 24، 24 رنز سکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کے اوپنرز اذان اویس 18 اور امام الحق 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور شامار جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
عبداللہ شفیق مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ بابر اعظم اور جسٹن گرویز کو مشترکہ طور پر پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 117 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

جب آج (چوتھے روز) کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستانی بولرز نے ویسٹ انڈین بلے بازوں کو گزشتہ روز کے سکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرنے دیا اور پوری ٹیم کو 117 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ اس طرح پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 75 رنز کا ہدف ملا ہے۔
پاکستان کی جانب سے علی عثمان اور ساجد خان نے چار، چار جبکہ محمد علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں کیوم ہوج 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ چندرپال اور روسٹن چیز نے 17، 17 رنز بنائے، جبکہ شائی ہوپ نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔













