انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن 2026 کی آٹھویں شام چھ باز فروخت
یہ نیلامی سعودی عرب اور دنیا بھر کے باز پالنے والوں اور بریڈرز کو ایک جگہ اکٹھا کرتی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن 2026 کے پلیٹ فارم پر آٹھویں شام، باز پالنے کے شوقین افراد اور اس میراث میں دلچسپی رکھنے والوں کی موجودگی میں، چھ باز کل تین لاکھ 12 ہزار سعودی ریال میں فروخت ہوئے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق تقریب کا آغاز پولینڈ کے ایک فارم سے لائے گئے پہلے باز سے ہوا جو 55 ہزار ریال میں فروخت ہوا۔ ڈچ (نیدرلینڈز) فارم سے لایا گیا دوسرا باز 50 ہزار ریال میں فروخت ہوا۔
یوکرینی فارم سے لایا گیا تیسرا باز 70 ہزار ریال میں فروخت ہوا۔ چوتھا باز، جو کہ ایک ہسپانوی فارم کا تھا، 55 ہزار ریال میں فروخت ہوا۔
آسٹریا کے فارم سے لایا گیا پانچواں باز 51 ہزار ریال میں فروخت ہوا جبکہ اس رات کا اختتام آسٹریا کے اسی فارم کے چھٹے باز پر ہوا جو 31 ہزار ریال میں فروخت ہوا۔
یہ نیلامی ایک تیز رفتار اور مسابقتی لائیو نیلامی کے ذریعے دنیا بھر سے اعلیٰ نسل کے بازوں کے لیے ایک قابلِ اعتماد اور منفرد بین الاقوامی پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جو سعودی عرب اور دنیا بھر کے باز پالنے والوں اور بریڈرز کو ایک جگہ اکٹھا کرتی ہے۔
اس تقریب کی سرگرمیاں برائے راست ٹی وی چینلز پر نشر کی جا رہی ہیں اور نیشنل سینٹر فار فالکنز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی لائیو سٹریم کی جا رہی ہیں۔
