Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس: بندر اور بکروں کے نازی وردی پہننے پر تحقیقات

اس شو کو آرتھوڈوکس چرچ کی ایک مقامی شاخ نے کرسمس منانے کے ایک دن بعد کیا تھا (فوٹو: سٹیٹ سرکس آف اڈمُرتیا)
روس میں استغاثہ نے ایک سرکاری سرکس کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے، جہاں ایک بندر کو نازی جماعت کی وردی میں اور دو بکروں کو نازیوں کی علامت 'سواستیکا' کے ساتھ کرسمس کے ایک کھیل کے دوران دکھایا گیا تھا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روس کے ادمُرتیا ریجن میں استغاثہ کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 8 جنوری کو مقامی سٹیٹ سرکس میں کرتب دکھانے کے دوران 'نازی کی نشانیوں والے کمبل پہنے جانوروں' کی تصویریں سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد تفتیش شروع کی گئی۔
اس شو کو آرتھوڈوکس چرچ کی ایک مقامی شاخ نے کرسمس منانے کے ایک دن بعد کیا تھا۔
سرکس کی جانب سے شائع کی جانے میں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شو میں ایک بندر کو نازی کارکنان والی وردی پہنائی ہوئی ہے اور اس کو سرکس میں گھمانے والی خاتون نے بھی نازی وردی پہنے ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ شو میں دو بکرے بھی ہیں جنہوں نے نازیوں کی نشانی والے لال کمبل اوڑھے ہوئے ہیں۔ چرچ انتظامیہ ڈیوسیس اور سرکس انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس کرتب سے روس کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’گذشتہ سال ایک ترمیم منظور کی گئی تھی جس میں نازی کی نشانی استعمال کرنے پر سے پابندی ہٹا دی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ اسے صرف اس صورت میں استعمال نہیں کر سکتے کہ اگر فاشسٹ نظریے کو فروغ نہ دیا جا رہا ہو۔‘
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: