Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں بینک اے ٹی ایمز کو اڑانے کی دو کوششیں ناکام

بحرین کی وزارت داخلہ نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ دو بینک اے ٹی ایمز کو اڑانے کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔
بحرینی نیوز ایجنسی ’بنا‘ کے مطابق بحرینی سیکیورٹی فورسز نے خفیہ ایجنسی کے تعاون سے درالحکومت میں دہشتگردی کی 2 کارروائیوں کو ناکام بنایا ہے۔
 دہشتگردوں نے ’النعیم ‘ اور ’جد حفص ‘ کے علاقوں میں بینک کی اے ٹی ایم میں دھماکہ خیز مواد رکھا تھا۔ 
خفیہ ایجنسی کی رپورٹ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ مقامات پررکھے جانے والے پھٹنے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیئے۔ 
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کی اس کارروائی کو ناکام بنانے کے بعد دونوں مقامات کو تحقیقاتی ادارے کے حوالے کردیا گیا جو وہاں سے مزید شواہد اکھٹے کررہے ہیں تاکہ بم نصب کرنے والوں کا سراغ لگایا جاسکے۔ 
ابتدائی معلومات کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیز نے شک کی بنیاد پر متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں۔ 
شواہد اور ابتدائی معلومات کے مطابق ناکام دہشتگردی کی دونوں کارروائیاں انتہائی منظم انداز میں انجام دی گئی تھیں۔ واقعے کی وسیع پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں۔ 

شیئر: