Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خروج نہائی ویزے کی مدت میں توسیع ممکن ہے؟

خروج نہائی ویزا جاری کرانے کے 60 دن تک کارآمد رہتا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے لیے اقامہ اور رہائشی قوانین واضح ہیں جن پر عمل کرنا سب کے لیے لازمی ہے۔ آجر اور اجیر کے حوالے سے بھی قوانین موجود ہے ان سے آگاہی ضروری ہے۔
 ایک شخص نے دریافت کیا کہ خروج نہائی ویزا حاصل کیا ہے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس کی مدت میں ایک ماہ یا اس سے زیادہ اضافہ کرنا ممکن ہے؟ 
 جوازات  کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کہ خروج نہائی ویزا جاری کرانے کے 60 دن تک کارآمد رہتا ہے اس کی مدت میں توسیع کا امکان نہیں ہوتا۔ 
یاد رہے خروج نہائی ویزا اگر استعمال نہ کیاجائے تو اسےمقررہ مدت کے اندر کینسل کرانا لازمی ہے بصورت دیگر اس پر جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔ اگر مقررہ مدت یعنی 60 دن کے اندر سفر نہ کرنے کی صورت میں ویزہ کینسل کرادیاجائے تو جرمانہ عائد نہیں ہوتا۔ 
 ایک شخص کا سوال ہے کہ شادی کے بعد اہلیہ جو کہ اپنے والد کے اقامے پر ہیں کو اپنے اقامہ میں شامل کرنے کا کیا طریقہ ہو گا؟ 
 جوازات کی جانب سے مقررہ طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ شوہر کی جانب سے کفالت کی تبدیلی کا فارم بھر کرکے شوہر اور اہلیہ کے اقامہ کی فوٹو کاپی کے ساتھ نکاح نامہ ( اگر نکاح مملکت میں نہ ہونے کی صورت میں نکاح نامے کا عربی ترجمے کو اس ملک کے سفارت خانے اور سعودی وزارت خارجہ سے تصدیق کروانا ہوگی) فارم کے ساتھ اہلیہ کا اصل اقامہ اور پاسپورٹ جوازات میں پیش کریں۔ اس سے قبل کفالت کی تبدیلی کی فیس 2000 ریال سسٹم کے ذریعے جمع کرائی جائے۔ 

مملکت میں 20 ممالک سے آنے والوں کےلیے عارضی پابندی عائد ہے(فوٹو ایس پی اے)

گھریلو ملازم کے اقامہ پر مقیم ایک غیرملکی نے پوچھا ہے کہ’عامل منزلی کو عامل عادی کے پیشے میں تبدیل کرانا ممکن ہے‘؟ 
جوازات کا کہنا تھا کہ عامل منزلی کے پیشے کو عامل عادی میں تبدیل کرانے کی اجازت نہیں۔ 
واضح رہے عامل منزلی ’انفرادی کفیل‘ کے تحت آتے ہیں جبکہ عامل عادی تجارتی اداروں کے ویزے پر ہوتے ہیں جن کے اقاموں کا اجرا اور تجدید لیبر پرمٹ سے منسلک ہوتی ہے جبکہ گھریلو ورکرز کے اقاموں کا اجرا اور تجدید براہ راست جوازات کی زیر نگرانی ہوتی ہے۔  
 ایک شخص نے جوازات کے ٹوئٹر پردریافت کیا ہے کہ وہ چھٹی پر وطن گیا ہوا ہے ، معلوم یہ کرنا ہے کہ کب مملکت آیا جاسکے گا؟
جوازات کی جانب سے بتایا گیا کہ ’مملکت میں 20 ممالک سے آنے والوں کےلیے عارضی پابندی عائد کی گئی ہے تاہم جیسے ہی پابندی ہٹائے جانے کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی جانب سے احکامات صادر کیے جائیں گے سرکاری طورپر مطلع کردیاجائے گا۔ 

شیئر: