Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خروج و عودہ میں توسیع، سفری آسانیوں کا معاہدہ اور کورونا کیسز میں کمی سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں کیا ہوا؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے تارکین کے اقامہ، خروج و عودۃ اور وزٹ ویزوں میں 30 ستمبر 2021 تک توسیع شروع کردی ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں اقامہ قوانین اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر  ہزاروں کی تعداد میں غیرملکی تارکین کو گرفتار کیا گیا جبکہ بیرون ملک تارکین کے اقاموں اور خروج و عودہ میں بھی توسیع کی گئی۔ اس کے علاوہ مسافروں کو قوانین کے آگہی کے لیے معادہ اور قانون محنت کے لائحہ عمل میں اہم ترامیم کی گئیں۔ اس کے علاوہ سعودی عرب سے کون سی خبریں اہم رہیں، گذشتہ ہفتے کی اہم خبروں پر ایک نظر: 
بیرون ملک تارکین کے اقاموں اور خروج عودہ میں 30 ستمبر تک مزید توسیع
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر تارکین کے اقامہ، خروج و عودۃ (ایگزٹ ری انٹری ویزے) اور وزٹ ویزوں میں 30 ستمبر 2021 تک خودکار نظام کے تحت کسی فیس یا مقابل مالی کے بغیر توسیع شروع کردی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
مسافروں کو قوانین سے آگاہی اور سفری کارروائی میں آسانیوں کے لیے معاہدہ
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) اور محکمہ شہری ہوابازی نے بدھ  کو آپریشنل پروٹوکول معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدہ مسافروں کو شہری ہوابازی کے قوانین اور ان کے حقوق سے مطلع کرے گا (فائل فوٹو: ایس پی اے)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
مکہ اور مدینہ  میں غیرملکی زمین کے مالک بن سکتے ہیں؟
قانونی مشیر جعفر جمل اللیل نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی غیرملکی کسی بھی سعودی کے نام سے مکہ  اور مدینہ منورہ میں غیر منقولہ جائدادوں کا مالک نہیں بن سکتا- تجارتی پردہ پوشی کے ذریعے مالک بننے کی کوشش کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا- اس قسم کی جائداد نیلام کی جاسکتی ہے-
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
قانون محنت کے لائحہ عمل میں چار اہم ترامیم کی منظوری
سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے قانون محنت کے لائحہ عمل میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔ 

متعلقہ ادارے پر پابندی ہوگی کہ وہ درخواست پیش کرنے کی تاریخ سے نوے دن کے اندر معاملہ نمٹا دے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
ریاض کے ریستوران میں سعودی لڑکی نے ویٹر کی ملازمت کرلی
 ریاض کے ایک ریستوران میں سعودی لڑکی ریناد الزہرانی نے ویٹر کی ملازمت کرکے ایک مثال پیش کی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
غیر مناسب لباس میں پبلک ٹراسپورٹ سے سفر پر پابندی
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پبلک ٹرانسپورٹ اور مسافروں کے لیے شرائط و ضوابط کا مسودہ تیار کیا ہے۔

 کسی بھی مسافر کو ٹرانسپورٹ کے وسائل یا سٹیشنوں پر تھوکنے یا کچرا پھینکنے کی اجازت نہیں ہوگی (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
کویت میں سعودیوں سمیت جی سی سی ممالک کے شہریوں کو مشروط داخلے کی اجازت
کویت نے سعودی عرب سمیت جی سی سی میں شامل ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی ختم کردی اور انہیں آنے کی مشروط اجازت دی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
کورونا وبا کے خطرناک دور سے آگے بڑھ چکے: وزارت صحت
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کی نئی شکل ڈیلٹا ان دنوں پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔ یہ وائرس بہت تیزی سے  پھیلتا ہے اور اس کا تشویشناک پہلو یہی ہے‘۔ 

وزارت صحت کے ترجمان نے تنبیہہ کی کہ’ ڈیلٹا وائرس سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی ایک خوراک ناکافی ہوگی‘ (فائل فوٹو: سبق)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی عرب نے افغانستان سے سفارتی عملے کو واپس بلالیا
سعودی عرب نے افغانستان کے غیر مستحکم موجودہ حالات کے پیش نظر وہاں سے اپنے سفارتی مشن کے ارکان کو واپس بلالیا ہے۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
ڈرائیونگ سیکھنے والی سعودی لڑکی نے گاڑی دکان سے ٹکرا دی
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں ڈرائیونگ سیکھنے والی سعودی لڑکی گاڑی دکان سے ٹکرا دی۔ اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی لڑکی کی گاڑی دکان میں گھس گئی جس سے دکان کو نقصان پہنچا (فائل فوٹو: الرجل)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
اقامہ قوانین اور سرحدی خلاف ورزیوں پر 13 ہزار تارکین گرفتار
سعودی عرب میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اقامہ و قانون محنت اور سرحدی قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب 13 ہزار کے قریب تارکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف کی عمران خان، جنرل قمر باجوہ سے ملاقات
سعودی آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض الرویلی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ دفاعی تعاون، افغانستان کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی (فوٹو: سکرین گریب)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
ریاض میں غیر ملکی خاتون سیاح سے چھیڑخانی، چھ شہری گرفتار 
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ریاض پولیس نے شہر کے ایک محلے میں غیرملکی خاتون سیاح  کی کار کو روکنے،جملے بازی اور چھیڑ خانی کرنے والے چھ سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی عرب میں گزشتہ ماہ کون سی اشیا سستی اور کون سی مہنگی رہیں
سعودی عرب میں گزشتہ ماہ کے دوران گوشت اور چاول سمیت47 غذائی اشیا سستی ہوئی ہیں جبکہ مرغیوں کے نرخ بڑھ گئے۔ سب سے زیادہ قیمتیں پاکستانی کینو اور مچھلیوں کی ریکارڈ کی گئی ہیں۔

درآمد شدہ بکرے کا گوشت 0.8 فیصد سستا رہا جبکہ ایک کلوگرام گوشت کی قیمت 46.09 ریال رہی (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

شیئر: