Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی ویکسین کی وضاحت، اندرون ملک پروازوں کے ضوابط اور عمرہ درخواستوں سمیت گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں کیا ہوا؟

داخلی پروازوں سے سفر کے لیے اقامے کا موثر ہونا ضروری ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کی جانب سے چینی ویکسین کی منظور کے حوالے سے وضاحت اور نئے کورونا ویریئنٹ کے بارے میں بیان، داخلی پروازوں کے نئے ضوابط اور منی لانڈرنگ کرنے والے ملزوں کی گرفتاری کی خبروں کے علاوہ سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کیا ہوا؟ 
چینی ویکسین کی منظوری سے متعلق وزارت صحت کی وضاحت
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’سائنوفام اور سائنو ویک کورونا ویکسین کی ابھی تک سعودی عرب میں منظوری نہیں دی گئی ہے‘۔
مزید تفصیل کے یہاں کلک کریں 

ڈیلٹا وائرس: ویکسین کی تیسری اور چوتھی خوراک لگوانا پڑے گی
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا کی بدلتی ہوئی قسمیں زیادہ خطرناک ہیں جو تیزی سے پھیل رہی ہیں-‘
مزید تفصیل کے یہاں کلک کریں 
داخلی پروازوں میں یکم ستمبر سے کوئی نشست خالی نہیں رکھی جائے گی
سعودی عرب کے محکمہ ہوا بازی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’یکم ستمبر 2021 سے داخلی پروازوں میں طیارے کی کوئی نشست خالی نہیں رکھی جائے گی۔‘
مزید تفصیل کے یہاں کلک کریں 
داخلی پروازوں سے سفر کے لیے اقامے کا موثر ہونا ضروری ہے: سعودی ایئرلائن
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے کہا ہے کہ داخلی پروازوں سے سفر کے لیے اقامے کا موثر ہونا ضروری ہے۔

مزید تفصیل کے یہاں کلک کریں 
خود کار نظام کے تحت وزٹ ویزوں میں 30 ستمبر تک توسیع
سعودی وزارت خارجہ نے 30 ستمبر 2021 تک وزٹ ویزوں میں خودکار نظام کے تحت توسیع کردی-
 
مزید تفصیل کے یہاں کلک کریں 
عادل الجبیر سے سفیر پاکستان بلال اکبر کی ملاقات
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے اتوار کو سعودی عرب میں متعین سفیر پاکستان لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) بلال اکبر نے ملاقات کی ہے۔
 
مزید تفصیل کے یہاں کلک کریں 
’ابشر‘ اور ’مقیم‘ گیٹ کے ذریعے پوسٹل کوائف اپ ڈیٹ کرلیں: محکمہ پاسپورٹ
سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہدایدت کی ہے کہ وہ ’ابشر‘ اور ’مقیم‘ گیٹ کے ذریعے پوسٹل کوائف پہلی فرصت میں اپ ڈیٹ کرلیں۔ پوسٹل معلومات کا نیا اندراج ضروری ہے۔

مزید تفصیل کے یہاں کلک کریں 
الخرج میں خاتون سے چھیڑ خانی کی ویڈیو وائرل، نوجوان گرفتار
سعودی عرب ریاض پولیس نے الخرج میں ایک خاتون سے چھیڑ خانی کرنے والے ایک مقامی شہری کو گرفتارکیا ہے جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔
مزید تفصیل کے یہاں کلک کریں 
ٹک ٹاک پر پیسوں کی نمائش کرنے والا ایشیائی گرفتار
مکہ مکرمہ پولیس نے ٹک ٹاک پر پیسوں کی نمائش کرنے والے  ایشیائی کو گرفتار کر لیا ہے۔
مزید تفصیل کے یہاں کلک کریں 
بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کا آغاز یکم محرم سے
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ نیا عمرہ سیزن یکم محرم سے شروع ہوگا جس میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے علاوہ بیرون ملک سے عمرہ زائین کی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
مزید تفصیل کے یہاں کلک کریں 
درخواستوں کی وصولی، ماہانہ 20 لاکھ افراد عمرہ کریں گے
سعودی عرب میں حج و عمرہ و زیارۃ قومی کمپنی کے رکن ھانی العمیری نے کہا ہے کہ’ پیر 9 اگست  سے ماہانہ 20 لاکھ افراد عمرہ کریں گے- مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کی تعداد بڑھا دی گئی ہے‘۔ 
مزید تفصیل کے یہاں کلک کریں 
غیر قانونی کاروبار کو قانونی شکل دینے کی مہلت میں 11 دن باقی
تجارتی پردہ پوشی کے انسداد کے قومی ادارے نے توجہ دلائی ہے کہ سعودیوں کے  نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کو قانونی شکل دینے کی مہلت میں صرف 11 دن رہ گئے ہیں-
مزید تفصیل کے یہاں کلک کریں 

سعودی کراٹے پلیئر طارق حامدی کے لیے پانچ ملین ریال انعام کا اعلان
سعودی عرب کے وزیر سپورٹس اور سعودی عربیئن اولمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے ٹوکیو اولمپک میں سلور میڈل جیتنے والے سعودی کراٹے پلیئر طارق حامدی کے لیےاعزاز اور پانچ ملین ریال انعام کا اعلان کیا ہے۔
مزید تفصیل کے یہاں کلک کریں 
منی لانڈرنگ کیس، 29 افراد گرفتار، 60 ملین ریال اور سونا برآمد
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے منی لانڈرنگ کے لیے سونے کا کاروبار کرنے والے 29 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
مزید تفصیل کے یہاں کلک کریں 
جدہ میں شہری نے بیوی کو قتل اور بچے کو زخمی کردیا
سعودی عرب کے شہرجدہ  میں سعودی شہری نے چھری سے اپنی بیوی کو قتل کردیا اور بچے کوزخمی  کردیا۔

مزید تفصیل کے یہاں کلک کریں 
بارہ سے اٹھارہ برس کے افراد کے لیے بھی عمرے کے اجازت نامے
سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے بارہ سے اٹھارہ برس کے داخلی افراد بھی اب عمرے کے لیے اجازت نامے حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید تفصیل کے یہاں کلک کریں 
حرمین انتظامیہ میں میاں اور بیوی اعلیٰ عہدوں پر فائز
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نےسعودی شہری سلطام بن منیر المطرفی کو سیکریٹری برائے عجائب اور ان کی اہلیہ مرام بنت عبد الکریم المعطانی کو سیکریری برائے زنامہ علمی و ثقافتی کمیٹی مقرر کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید تفصیل کے یہاں کلک کریں 
’عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد ایک لاکھ 20 ہزار کردی جائے گی ‘
سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ میں سیکریٹری عمرہ عبدالعزیز وزان نے کہا ہے کہ ان دنوں ہر روز 60 ہزار افراد کو عمرہ کا موقع دیا جارہا ہے۔
مزید تفصیل کے یہاں کلک کریں 

یوم آزادی پر شاہ سلمان اور ولی عہد کی صدرِ پاکستان کو مبارک باد
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے صدر عارف علوی کو پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر مبارک باد کے پیغام بھجوائے ہیں۔\
مزید تفصیل کے یہاں کلک کریں 

شیئر: