Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافروں کی مشکلات، ملک مخالف ٹرینڈز اور ویزا پالیسی میں نرمی سمیت پاکستان سے گذشتہ ہفتےکی اہم خبریں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں کئی اہم واقعات رونما ہوئے۔ داسو ڈیم کی تحقیقات اور حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف ٹرینڈز کی رپورٹ، لاہور میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات اور واہ کینٹ میں حادثاتی دھماکے کے علاوہ امارات جانے والے مسافروں کی مشکلات سرخیوں میں رہیں۔ گذشتہ ہفتے کی خبروں پر ایک نظر: 
امریکہ کی پاکستان کےلیےٹریول ایڈوائزری میں نرمی
امریکہ نے پاکستان کے لیے ’ٹریول ایڈوائزری‘ میں نرمی کر دی ہے جس کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سندھ حکومت کا 19 اگست تک سکولز اور کالجز بند رکھنے کا فیصلہ
سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولز اور کالجز 19 اگست تک بند رہیں گے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
ٹرین پر سفر کے لیے یکم اکتوبر سے کورونا ویکسینشین لازمی

ملک میں کورونا کی صورت حال پر نظر رکھنے والے قومی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر 2021 سے صرف وہی لوگ ریل گاڑی پر سفر کر سکیں گے جنہوں نے ویکسین لگوا رکھی ہو گی۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
کوئٹہ دھماکے میں ایک ہلاک
کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
عمان: پاسپورٹ گمشدگی کی صورت میں پولیس رپورٹ کی شرط ختم
پاکستان کی حکومت نے عمان میں مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے پاسپورٹ کی گمشدگی کی صورت میں متبادل پاسپورٹ کے اجرا کے لیے پولیس رپورٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
پی ٹی اے کی پاکستان میں سام سنگ موبائل تیار کرنے کی اجازت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ کو سام سنگ موبائل ڈیوائسز کی تیاری کی اجازت دی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
ظاہر جعفر کو ’ٹوتھ برش رکھنے کی اجازت‘ کیوں نہیں؟
نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم سے متعلق بات کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے بتایا ہے کہ ’ظاہر جعفر کو دو دیگر قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے اور خودکشی کے خدشے کے پیش نظر ان کی نگرانی ہو رہی ہے۔‘

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
اسلام آباد میں ایک ماہ میں کتے کے کاٹنے کے 500 واقعات
سندھ میں کتے کے کاٹنے کے واقعات تو حالیہ دنوں میں سامنے آتے رہے ہیں مگر اسلام آباد کے حوالے سے زیادہ واقعات رپورٹ نہیں ہوتے۔ تاہم وفاقی دارالحکومت کے دو بڑے ہسپتالوں کے ڈیٹا کے مطابق گذشتہ ماہ میں تقریبا 500 ایسے مریض ان ہسپتالوں میں لائے گئے ہیں جنہیں کتے نے کاٹا تھا اور انہیں ویکسین لگائی گئی تھی۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
پاکستان مخالف ٹوئٹر ٹرینڈز انڈیا اور افغانستان سے چلتے ہیں: حکومت
حکومت پاکستان کے ترجمان، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ ’دو سال کے دوران ڈیٹا کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ ٹوئٹر پر پاکستان مخالف جو بڑے بڑے ٹرینڈز چلائے گئے ان کے پیچھے انڈیا اور افغانستان کا ہاتھ ہے۔‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
جنید صفدر کی شادی 22 اگست کو طے، مریم نواز شرکت نہیں کرسکیں گی
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ’ان کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی سابق سینیٹر سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف سے طے پا گئی ہے۔‘

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
انڈیا پاکستان میں کھڑی اپنی ٹرین واپس کیوں نہیں لے جانا چاہتا؟ 
پاکستان کی مشرقی سرحد اور لاہور سے تقریبا 30 کلومیٹر پاکستان کے آخری ریلوے سٹیشن پر انڈین ٹرین کھڑی ہے اور پچھلے دو سال سے اس انتظار میں ہے کہ مودی حکومت اسے واپس اپنے ملک لے جائے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
10 ستمبر کے بعد مکمل ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر بیرون ملک سفر کی پابندی
پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے معاملات دیکھنے والے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ’10 ستمبر کے بعد ہوائی سفر کے لیے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دی جائے گی۔‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

ریڈ لسٹ میں رکھنے کے معاملے پر نظرثانی کی جائے: پاکستان کا برطانیہ کو خط
پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھے جانے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کو خط لکھا ہے جس میں پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھے جانے سے متعلق حقائق پر مبنی اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
داسو حملہ خودکش تھا، افغان سرزمین استعمال ہوئی: شاہ محمود قریشی
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ’داسو حملہ خودکش دھماکہ تھا اور اس میں افغانستان کی سرزمین استعمال کی گئی۔‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
آرڈننس فیکٹری واہ کینٹ میں حادثاتی دھماکہ، تین ہلاک: آئی ایس پی آر
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان آرڈننس فیکٹریز واہ کینٹ میں ہونے والے ایک حادثاتی دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
پشاور ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ، دبئی اور شارجہ کے لیے فلائٹس کا آغاز
پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت کے ساتھ ہی دبئی اور شارجہ کے لیے پروازوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
افغانستان میں پھنسے صحافیوں کیلیے نرم ویزا پالیسی،چمن بارڈر کھل گیا
پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’افغانستان میں تبدیل ہوتی صورت حال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے افغانستان میں پھنسے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
اسلام آباد ایئرپورٹ سے بھی امارات کے لیے پروازیں شروع
 ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ لیبارٹریز کی تنصیب کے بعد اب اسلام آباد سے بھی متحدہ عرب امارات کے لیے پروازوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

شیئر: