Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان سے 155 امریکی پاکستان آئے تھے،اب 42 رہ گئے: فواد چوہدری

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب 17 سال کے افراد کو بھی ویکسین لگائی جائے گی (فوٹو: روئٹرز)
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان سے تمام پاکستانیوں کو نکال لیا گیا ہے سوائے ان چند افراد کے جو اپنی مرضی سے کابل میں رہنا چاہتے ہیں۔
منگل کو اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے مجموعی طور پر نیٹو ممالک کے 10 ہزار 302 افراد پاکستان آئے۔
 ’ان میں 155 امریکی تھے، جن میں 42 موجود ہیں جبکہ باقی چلے گئے ہیں، موجودہ بھی منگل کو چلے جائیں گے۔‘
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’کُل 10 ہزار تین سو دو افراد میں سے نو ہزار 32 افراد اپنے ممالک کو چلے گئے ہیں۔‘
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں افغانستان سے انخلا میں پاکستان کے کردار کو سراہا گیا۔
انہوں نے طورخم کے راستے آنے والوں کی تعداد بتائے ہوئے کہا کہ دو ہزار چار سو 21 افراد آئے، جبکہ چمن بارڈر سے 17 افراد آئے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چمن پر افغانستان سے آنے والی کی تجارتی سرگرمی تذکرہ کی بنیاد پر ہوتی ہے۔

’انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن تجاویز دے‘

فواد چوہدری نے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’اسے شیطان سے بھی اتحاد کرنا پڑے تو کر لے گی، لیکن ہماری مخالفت ہی کرے گی۔‘
انہوں نے اپوزیشن قائدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہ انہوں نے انتخابی اصلاحات کو پڑھا ہے نہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ضوابط کو، اور ان پر بحث شروع کر لی ہے۔
انہوں نے اپوزیشن کو ایک بار پھر تجاویز سامنے لانے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ ان پر بات کرنے کو تیار ہیں۔

پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لیے عمران خان کا برطانوی وزیراعظم سے رابطہ

ان کے مطابق ’پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لیے عمران خان نے برطانوی وزیراعظم سے بات کی ہے، کوشش ہے کہ جلد پاکستان کو اس فہرست سے نکال لیا جائے۔
برطانیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ٹیسٹنگ کے طریقہ کار پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اگلے چند روز میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کی برطانیہ کے سائنسدانوں سے نشست ہو گی۔‘
فواد چوہدری نے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’اسے شیطان سے بھی اتحاد کرنا پڑے تو کر لے گی، لیکن ہماری مخالفت ہی کرے گی۔‘
انہوں نے اپوزیشن قائدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہ انہوں نے انتخابی اصلاحات کو پڑھا ہے نہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ضوابط کو، اور ان پر بحث شروع کر لی ہے۔

بیرون ملک سے 16 ہزار 272 قیدیوں کی واپسی

فواد چوہدری کے مطابق کابینہ کو بتایا گیا کہ اب تک بیرون ملک سے 16 ہزار 272 قیدیوں کو لایا گیا ہے جو معمولی جرائم میں قید تھے۔
ان کا کہنا تھا ’یہ زیادہ تر لیبر طبقہ ہے، ماضی میں کسی حکومت نے اس طرف توجہ نہیں دی تھی۔‘

17 سال کے افراد کے لیے ویکسینیشن کا آغاز

وفاقی وزیر نے ملک میں ویکسینیشن کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا آج 14 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔
’اب 17 سال تک کے افراد کو بھی ویکیسن لگے گی۔‘

 

شیئر: