Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنڈورا پیپرز میں پاکستانیوں کے نام، نئے آئی ایس آئی چیف کا تقرر اور اوورسیز پاکستانیوں کے رقوم کی تحقیقات سمیت گذشتہ ہفتے پاکستان سے اہم خبریں

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 11 اکتوبر سے تمام تعلیمی اداروں میں کلاسیں معمول کے مطابق ہوں گی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
گذشتہ ہفتے پاکستان میں سب سے نمایاں خبر پنڈورا پیپرز کی جس میں کابینہ کے اراکین سمیت حکومت کے اتحادیوں کے نام بھی سامنے آئے۔ اس کے علاوہ آئی ایس آئی کے نئے چیف کی تقرری، چیئرمین نیب کا تقرر اور اوور سیز پاکستانیوں کے بھیجے گئے پیسوں کی بڑے پیمانے پر تحقیقات بھی اہم خبریں رہیں۔ گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں

ففتھ جنریشن وار اکیلے آئی ایس آئی ناکام نہیں کرسکتی: علی محمد خان

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ ’ففتھ جنریشن وار کو اکیلے آئی ایس آئی ناکام نہیں کر سکتی، اسے ہماری نوجوان نسل ناکام بنا سکتی ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ ملک کے دور دراز کے سب علاقوں میں موبائل ٹیکنالوجی دستیاب ہو۔‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ ففتھ جنریشن وار کو اکیلے آئی ایس آئی ناکام نہیں کر سکتی۔ (فوٹو: پکسابے)

بیرونی کرنسی کے لین دین میں شفافیت سے روپے کی قدر بڑھے گی؟ 

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی کرنسی کے لین دین میں شفافیت لانے اور غیر ملکی کرنسی کی بیرون ملک سمگلنگ کو روکنے کے لیے کرنسی ایکسچینج کمپنیوں کو نئے احکامات جاری کیے ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

پاکستان اور امریکہ کے نقطہ نظر میں ہم آہنگی ہے: امریکی نائب وزیر خارجہ

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے افغانستان میں پرامن تصفیے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستان اور امریکہ کے نقطہ نظر میں ہم آہنگی موجود ہے۔‘

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

پاکستان میں پیر سے ’تمام تعلیمی اداروں میں نارمل کلاسز‘ کی بحالی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ ’پاکستان بھر میں پیر 11 اکتوبر سے تمام تعلیمی اداروں میں کلاسیں معمول کے مطابق ہوں گی۔‘

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


سٹیٹ بینک کے احکامات کے مطابق افغانستان سفر کرنے والے کو صرف ایک ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی۔ (فوٹو: روئٹرز)

نور مقدم قتل کیس، ملزمان پر فرد جرم کے لیے 14 اکتوبر کی تاریخ مقرر

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے ملزمان کی ڈیجیٹل ثبوت مہیا کرنے سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 14 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

اوورسیز کے لیے مراعاتی پوائنٹس کیش کرانے کا آپشن ختم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کی وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ترسیلات زر لائلٹی پروگرام پر عمل در آمد سے پہلے ہی ترمیم کرتے ہوئے ترسیلات زر بھیجنے والوں کے لیے مراعاتی پوائنٹس بطور نقدی کیش کرانے کا آپشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کون ہیں؟

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نومبر 2020 سے کراچی میں کور کمانڈ کے طور پر تعینات تھے۔ انہیں اس سے دو ماہ قبل ستمبر 2019 میں میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 77 لانگ کورس میں پاس آؤٹ ہوئے تھے۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)

چیئرمین نیب کا تقرر، صدر نے آرڈیننس جاری کر دیا

پاکستان کی وفاقی حکومت نے احتساب کے ادارے ’قومی احتساب بیورو‘ کے موجودہ چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو نئے چیئرمین کی تعیناتی تک توسیع دیتے ہوئے نیب قانون میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سکھر میں کئی من وزنی تاریخی گھنٹہ کیسے چوری ہوا؟

حکام کے مطابق گھنٹہ میونسپل کارپوریشن کے دفتر سے چند روز قبل چوری ہوا تھا اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے میونسپلٹی ملازمین سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

پنڈورا پیپرز میں نام: ایف بی آر نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

پنڈورا لیکس میں پاکستانی سیاستدانوں، کاروباری افراد اور سابق سرکاری افسران کے نام آنے کے بعد ایف بی آر نے ایسے تمام افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جن کے نام سامنے آئے ہیں۔ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس کے بجائے بجلی پر ہیٹر اور دیگر آلات چلانے والوں کو ریلیف ملے گا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

’سردیوں میں بجلی پر ہیٹر چلانے والوں کو ریلیف ملے گا‘

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت ایسے ہی ہے جیسے چور سے پوچھا جائے کہ تفتیشی کس کو بنائیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

پنڈورا پیپرز: وزیراعظم انسپکشن کمیشن کے تحت سیل قائم، تحقیقات کیسے ہوگی؟

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے پنڈورا لیکس کی تحقیقات  کے لیے وزیر اعظم پاکستان نے وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے تحت ایک اعلیٰ سطح کا سیل قائم کیا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

پنڈورا پیپرز: وفاقی کابینہ کے ارکان کی بھی آف شور کمپنیاں نکل آئیں

نامور شخصیات کے مالی امور پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات ’پینڈورا پیپرز‘ جاری ہوگئے ہیں جس میں پاناما پیپرز سے زیادہ پاکستانیوں کے نام شامل ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں


ملالہ یوسف زئی کا جب آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ھوا تو وہ بھی پاکستان سوسائٹی کی ممبر بن گئی۔ (فوٹو: طاہر ملک)

ملالہ یوسف زئی، پاکستانیوں کیلیے آکسفورڈ سکالرشپ

برطانیہ کی مشہور آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی اساتذہ اور ملالہ یوسف زئی سمیت طلبہ نے مل کر  دی آکسفورڈ پاکستان پروگرام کا آغاز کیا ہے تاکہ یونیورسٹی میں  پاکستان سے متعلق  سرگرمیوں کو آگے بڑھایا جائے اور پاکستانیوں کے لیے آکسفورڈ میں مواقع بڑھائے جائیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

اوورسیز پاکستانیوں کے بھیجے گئے پیسوں کی بڑے پیمانے پر تحقیقات

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بیرون ملک سے پاکستان میں بھیجی گئی اربوں روپے کی رقوم پر تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

شیئر: