Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کےلیے معاشی پیکج، عمروں میں پندرہ دن کی شرط کا خاتمہ اور وزٹ ویزوں میں مفت توسیع سمیت سعودی عرب سے گذشتہ ہفتے کی خبریں

گذشتہ ہفتے پاکستان کےلیے معاشی پیکج، عمروں میں پندرہ دن کی شرط کا خاتمہ اور وزٹ ویزوں میں مفت توسیع، سعودی عرب میں نکاح کا نیا نظام، سونے کی قیمتوں میں اضافہ اور سعودی سپیس کمیشن کے عالمی خلائی ادارے کا رکن بننے کی خربیں اہم رہیں۔
سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی سپورٹ اور تیل کی خریداری کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر دے گا
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک معاشی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی ترقیاتی فنڈ غیر ملکی کرنسی کے محفوظ اثاثوں میں سپورٹ اور کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر جمع کرائے گا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ترقیاتی فنڈ نے منگل کو بیان میں کہا ہے کہ ’شاہی ہدایت پر فنڈ سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر جمع کرائے جائیں گے تاکہ غیر ملکی کرنسی کے محفوظ اثاثوں اور کورونا وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں پاکستانی حکومت درپیش مسائل کا سامنا کرسکے۔‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی اور لازوال ہیں: عمران خان
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی اور لازوال ہیں۔

پیر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان ہر حال میں سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پُرعزم ہے۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
سعودی ولی عہد کا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے 39 ارب ریال کے اقدامات کا اعلان
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیر کو گرین سعودی عرب فورم اور گرین مشرق وسطیٰ سربراہ کانفرنس شروع ہوگئی ہے۔ 
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کانفرنس میں شریک سربراہوں اورعالمی شخصیات کا خیر مقدم کیا ہے۔
 شہزادہ محمد بن سلمان نے کانفرنس کا افتتاح کر تے ہوئے گرین مشرق وسطی سربراہ کانفرنس میں علاقائی مراکز اور پروگراموں کا اعلان کیا ہے۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
ایک عمرے سے دوسرے عمرے کے درمیان پندرہ دن کی شرط ختم
سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک عمرے سے دوسرے عمرے کے درمیان پندرہ دن کی شرط ختم کردی ہے۔
آئندہ اجازت نامے کی میعاد ختم ہوتے ہی نئے عمرے کا اجازت نامہ حاصل کیا جاسکے گا۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
ویمنز لیڈرشپ پروگرام میں 200 گریجویٹس خواتین کی شرکت
20 سے زائد ممالک کی 200 سے زیادہ گریجویٹس خواتین جنہوں نے قیادت گلوبل جارج ٹاون پروگرام کے تحت ویمنز لیڈرشپ پروگرام میں حصہ لیا ریاض میں ان کے اعزاز میں پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔

عرب نیوز کے مطابق قیادت گلوبل جارج ٹاؤن پروگرام اپنے شرکاء کو عوامی اور نجی شعبوں کے ساتھ ساتھ غیر منافع بخش تنظیموں میں ترقی کے لیے درکار ضروری قائدانہ صلاحیتیں فراہم کرتا ہے۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
عرب اتحاد نے حوثیوں کی بارودی بوٹ تباہ  کردی 
عرب اتحاد برائے یمن نے کمران جزیرے میں بارود سے لدی حوثیوں کی بارودی بوٹ تباہ کردی جو حملے کے لیے تیار حالت میں تھی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ’ حوثیوں کا دشمن رویہ باب المندب اور جنوبی  بحیرہ حمر میں عالمی تجارت اور جہاز رانی کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہے۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
عالمی رہنماوں کی جانب سے سعودی عرب کے گرین انیشیٹو کا خیرمقدم
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے شروع کیے گئے سعودی گرین انیشیٹیو کا عالمی رہنماؤں اور معروف ماحولیاتی ماہرین نے وسیع پیمانے پر خیر مقدم کیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی گرین انیشیٹیو کا مقصد 2030 تک سالانہ 278 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو ختم کرنا ہے جو پچھلے ہدف 130 ملین ٹن سے زیادہ ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی گرین انیشیٹیو کی اس عرصے میں 700 بلین ریال  کی سرمایہ کاری شامل ہو گی۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
ریاض میں 70 کی دہائی کا کیفے جو کھانے کے ساتھ ماضی کی طرف لے جاتا ہے
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم 70 کی دہائی کا کیفے ریٹرو فرنشننگ، سجاوٹ، کافی، پوسٹرز اور کھانے کے ساتھ ماضی کی طرف لے جانے والا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بہت سے باشندوں کے لیے پرانی یادیں چائے یا سوڈا پاپ کے لیے بیٹھتے ہی واپس آجاتی ہیں۔
سیونٹیز کیفے کے بانی بندرالقریشی نے کہا  کہ’ہم 70 کی دہائی کو تھوڑا سا زندہ کرنا چاہتے تھے اورکمیونٹی کی کچھ دلچسپ اور نئی خدمت کرنا چاہتے تھے۔‘
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
 
 
وزارت خارجہ نے وزٹ ویزوں میں مفت توسیع کردی
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جن ممالک سے پروازوں پر پابندی عائد ہے وہاں کے شہریوں کے وزٹ ویزوں میں توسیع کی گئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ ممالک کے شہریوں کے وزٹ ویزوں میں توسیع مفت کی گئی ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’وزٹ ویزوں میں توسیع خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر کی گئی ہے‘۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
سعودی سپیس کمیشن عالمی خلائی ادارے کا رکن بن گیا
سعودی سپیس کمیشن نے انٹرنیشنل آسٹروناٹیکل فیڈریشن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق انٹرنیشنل آسٹروناٹیکل فیڈریشن نے پیر کو سعودی عرب کی رکنیت کا اعلان کیا۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
مملکت میں سونے کی قیمت میں اضافہ
عالمی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات سعودی عرب پر بھی پڑے اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ   دیکھا گیا-
جمعرات کو سعودی گولڈ مارکیٹ میں کافی تیزی رہی - 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 217.38 ریال رہی-

مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط سونے کا استعمال ہے- 21 قیراط والے ایک گرام کی قیمت 190.21 ریال رہی- 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 163.03 ریال رہی-
 
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
 سعودی عرب میں نکاح کا نیا نظام متعارف
سعودی عرب میں وزارت انصاف نے نکاح ناموں کے اجرا اور تصدیق کا نیا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ نیا نظام نکاح کی کارروائی میں تیزی اور آسانی پیدا کرے گا۔ احوال مدنیہ (سول سروسز) میں دولہا اور دلہن کا ریکارڈ پہلی فرصت میں اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔ 
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
500 کلو گرام وزنی سعودی شہری علاج کے بعد اپنے قدموں پر چلنے لگا 
پانچ سو کلو گرام وزنی سعودی شہری منصور الشراری چھ برس بعد ویل چیئر کے بجائے اپنے قدموں پر چلنے لگے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 
اماررات الیوم اور المدینہ اخبار کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں منصور الشراری ڈاکٹروں کی مدد سے چلنے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

شیئر: