Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اضم کے جنگلات میں آتشزدگی، 400 مربع میٹر کا رقبہ متاثر

’آتشزدگی سے 30 زیادہ درخت متاثر ہوئے ہیں، آگ کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے‘ (فوٹو: سبق)
اضم کمشنری کے جنگلات میں آگ لگ گئی ہے جہاں 400 مربع میٹر کا رقبہ متاثر ہے جبکہ شہری دفاع کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش میں ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آتشزدگی کے باعث 30 زیادہ بڑے درخت متاثر ہوئے ہیں۔
اضم میں وزارت ماحولیات، پانی وزراعت کے دفتر کے سربراہ یحی الزہرانی نے کہا ہے کہ ’شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں موقع پر موجود ہیں‘۔
’امدادی ٹیمیں آگ کو پھیلنے سے روکنے کی بھی کوشش کر رہی ہیں جبکہ ایک ٹیم آگ پر قابو پانے کی کوشش میں ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت کی نگراں ٹیمیں ہر قت گشت میں رہتی ہیں اور ماحولیاتی تحفظ کا کام کر رہی ہیں‘۔
’جنگلات کی سیر کو آنےوالوں کو  تاکید کی جاتی ہے کہ مخصوص جگہوں پر ہی آگ جلائیں اور جانے سے پہلے اسے بجھانے کو یقینی بنائیں‘۔
 

شیئر: