Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبر مارکیٹ میں خواتین، عمرہ زائرین کےلیے آن لائن ویزا اور رمضان میں مملکت کے موسم سمیت سعودی عرب سے گذشتہ ہفتے کی خبریں

بیرون مملکت سے خواتین محرم کے بغیر عمرہ ویزا پر آسکیں گی (فوٹو ایس پی اے)
رمضان المبارک کی تیاریاں، عمرہ زائرین کےلیے آن لائن ویزا، اوورسیز پاکستانیوں کے اقامہ و ویزا مسائل اور رمضان میں مملکت کا موسم گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں اہم خبریں رہیں۔
رمضان کورونا وبا کی مشکلات کے بعد آسانیاں لے کر آیا ہے: شاہ سلمان
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے رمضان کی آمد پر سعودی عوام اورعالم اسلام کے نام مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق قائم مقام وزیراطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے شاہ سلمان کی جانب سے امت کے نام مبارکباد کا پیغام ریڈیو اور ٹی وی پر پڑھ کرسنایا ہے۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

سعودی عرب میں رمضان کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے رمضان کے دوران موسم کے حوالے سے توقعات جاری کی ہیں۔ اس سال رمضان گرمی کے موسم میں آرہا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ رمضان کے دوران سخت گرمی کا امکان ہے‘۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

خواتین کو محرم کے بغیر عمرہ ویزا جاری ہوگا، شرائط کیا ہیں؟
سعودی وزارت حج و عمرہ نے محرم کے بغیر خواتین کو مشروط عمرہ ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آئندہ بیرون مملکت سے خواتین محرم کے بغیر عمرہ ویزا پر آسکیں گی۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے خواتین کے لیے محرم کے بغیرعمرہ ویزا کے اجرا کی شرائط بیان کی ہیں۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

اقامہ ایکسپائر ہو گیا، کیا ہروب لگایا جا سکتا ہے؟

سعودی عرب میں اقامہ قوانین پرعمل کرنا غیرملکی کارکنوں کے لیے لازمی ہے۔ مملکت میں رہنے والے غیر ملکی کارکنوں کے اقامے کا اجرا ورک پرمٹ کے اجرا سے منسلک ہے ہوتا ہے۔
ورک پرمٹ وزارت افرادی قوت کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے۔ وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی قانون کے مطابق ایسے غیر ملکی کارکنوں کو ہی ورک پرمٹ جاری کرتی ہے جن کا پیشہ سعودائزیشن کے زمرے میں نہیں آتا۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

دومۃ الجندل کے تاریخی مقامات جہاں سیاح کھنچے چلے آتے ہیں
سعودی عرب کےالجوف ریجن کی کمشنری دومۃ الجندل پر کشش ماحول، شاندار تاریخ اور منفرد خصوصیات کے باعث سیاحوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔
سرکاری خبررساں ایس پی اے کے مطابق دومۃ الجندل مختلف سیاحتی مقامات سے مالامال ہے۔ ان میں سے ہرایک اپنی الگ شناخت رکھتا ہے۔
یہاں کے ساحلی اور تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے بڑی کشش رکھتے ہیں۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

لیبر مارکیٹ میں سعودی خواتین کا کردار بڑھنے لگا

سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز قومی مکالمہ مرکز نے لیبرمارکیٹ میں خواتین کی حصے داری سے متعلق نئے جائزے کے نتائج جاری کیے ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق جائزے میں بتایا گیا ہے کہ 91 فیصد افراد نے اعتراف کیا کہ سرکاری ادارے لیبر مارکیٹ میں حصہ لینے کے لیے خواتین کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

بیرون ملک سے عمرہ زائرین آن لائن ویزا کیسے حاصل کریں، پابندیاں کیا ہیں؟
سعودی حکومت نے بیرون مملکت سے عمرہ، مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے نئے ضوابط جاری کیے ہیں۔
سبق ویب کے مطابق سعودی حکام نے بیان میں کہا ہے کہ جو لوگ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کو آن لائن ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

فروری میں سعودی ایئرلائن کے خلاف سب سے کم شکایات

سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے فروری کے دوران فضائی کمپنیوں کے خلاف درج ہونے والی شکایات کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ایئرلائن کے خلاف سب سے کم شکایات کا اندراج ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’فروری کے دوران تمام فضائی کمپنیوں کے خلاف مجموعی طور پر 308 شکایات موصول ہوئی ہیں‘۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

اہلیہ کی واپسی میں تاخیر، اقامہ کینسل کراکے نیا ویزا جاری کرایا جا سکتا ہے؟
سعودی عرب میں اقامہ قوانین کے تحت ایسے افراد جو خروج وعودہ پرجاتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ مقررہ وقت پر واپس آئیں، نہ آنے کی صورت میں ان پر’خرج ولم یعد‘ کی خلاف ورزی درج کردی جاتی ہے۔
اس خلاف ورزی کے مرتکب کو مملکت میں تین برس کے لیے بلیک لسٹ کردیاجاتا ہے۔ یہ قانون ورک ویزے پرمملکت میں کام کرنے والوں کےلیے ہوتا ہے۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

شیئر: