Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ، اینکر پرسن کی برطرفی اور احتجاج سے غائب پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت پاکستان سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

پاکستانیوں کے وفد نے اسرائیلی صدر سے بھی ملاقات کی تھی (فوٹو: احمد قریشی ٹوئٹر)
پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ، عمران خان کا اپوزیشن کی تحریک سے متعلق ’غلط اندازہ‘ اور احتجاج کے دوران پی ٹی آئی رہنما کہاں تھے؟ پاکستان سے ہفتہ رفتہ کی اہم خبریں رہیں۔
نئے گورنر پنجاب کون ہیں؟ بلوچستان کے سرکاری افسر کو بدعنوانی پر سزا اور کم پیداوار کی وجہ سے پاکستان کے لیے آموں کی ایکسپورٹ کے آرڈر پورے کرنے میں مشکلات بھی اہم موضوعات میں شامل رہے۔

اسرائیل کا دورہ کرنے پر پاکستان ٹیلی ویژن کے اینکرپرسن برطرف

پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے حالیہ دنوں میں اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے اینکرپرسن احمد قریشی کو ’آف ائیر‘ اور برطرف کردیا ہے۔

وزیراطلاعات کے مطابق اینکرپرسن ذاتی حیثیت میں دورے پر گئے تھے (فوٹو: احمد قریشی ٹوئٹڑ)

پیر کو ایک بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اینکرپرسن اپنی ذاتی حیثیت میں اسرائیل کے دورے پر گئے تھے۔
وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطین کی حمایت میں پاکستانی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اس ضمن میں دفتر خارجہ پہلے ہی وضاحت جاری کرچکا ہے کہ پاکستان سے کوئی اسرائیل نہیں گیا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

گوادر میں مچھیروں نے سیاسی برج کیسے الٹ دیے؟

گوادر سے تقریباً 24 کلو میٹر دور سربندن ساحل سمندر کے قریب مچھیروں کی چھوٹی سی بستی ہے۔
پولیو کے باعث ایک پاؤں سے معذور محمد مصری یہاں پرچون کی چھوٹی سی دکان کے مالک ہیں۔ محمد مصری نے زندگی میں پہلی بار اتوارکو بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا اور ضلع کی سب سے مضبوط شمار ہونے والی چار جماعتوں کے مشترکہ امیدوار کہدہ پرویز عصا کو شکست دی جس  کے والد اور

مولانا ہدایت الرحمان کے مطابق ہمارے بہت سے کامیاب امیدوار ایسے ہیں جنہوں نے زندگی میں پہلی بار انتخاب لڑا (فوٹو: ٹوئٹر)

بھائی اس سے پہلے ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین رہ چکے ہیں۔
بلوچستان خصوصا گوادر کے انتخابات کا مکمل احوال یہاں پڑھیں
 

’پیداوار کم، کرایہ زیادہ‘، پاکستان کے لیے آم کے ایکسپورٹ آرڈر پورے کرنا مشکل 

کورونا وبا سے متعلق پابندیوں میں نرمی اور کئی ممالک میں اس کے خاتمے کے بعد رواں برس پاکستان کو بڑی تعداد میں آم کے ایکسپورٹ آرڈر موصول ہوئے ہیں تاہم برآمدکنندگان کے مطابق کرایوں میں بے پناہ اضافے اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ آرڈر پورے کرنا مشکل ہے۔ 

گوادر کے صحافی نور محسن کا کہنا ہے کہ  حق دو تحریک کی کامیابی میں سب سے اہم کردار خواتین کا ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال ہیٹ ویو اور پانی کی کمی کی وجہ سے پاکستان کے آموں کی مجموعی مقدار میں 50 فیصد تک کمی ہو گی۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں
 

’رجسٹرار سپریم کورٹ نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے مقدمات فوری مقرر کروائے‘

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ جواد پال کے تقرر پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ’انہوں نے سابق وزیراعظم عمران اور ان کی پارٹی کے مقدمات فوری مقرر کروائے۔‘
چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک خط میں قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ’رجسٹرار سپریم کورٹ نے عمران خان یا تحریک انصاف کے خلاف دائر ہونے والے مقدمات جان بوجھ کر مقرر نہیں کیے۔‘

رواں برس ٹرانسپورٹ کرائے بہت زیادہ بڑھنے کی وجہ سے تمام آرڈرز کی ترسیل میں مشکلات آ رہی ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

’رجسٹرار سپریم کورٹ جواد پال کو سیکریٹری جوڈیشل کمیشن کے عہدے سے ہٹایا جائے، اُن کا رویہ متکبرانہ اور بددیانتی والا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں کسی کو جواب دہ نہیں۔‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

بلوچستان کے سرکاری افسر کو بدعنوانی پر سزا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ایک حاضر سروس افسر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ چار کمرشل پلازوں، 90 فلیٹس، 25 دکانوں، ایک شادی ہال سمیت اربوں روپے کی جائیداد کے مالک ہیں اور یہ جائیدادیں کرپشن سے کمائی گئی دولت سے بنائی گئی ہیں۔

فائز عیسیٰ کے مطابق ’رجسٹرار نے عمران خان یا پی ٹی آئی کے خلاف دائر مقدمات جان بوجھ کر مقرر نہیں کیے‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

بدھ کو کوئٹہ کی احتساب عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اس افسر کی مذکورہ تمام جائیدادیں ضبط کرنے علاوہ 63 کروڑ روپے جرمانہ اور سات برس قید کی سزا سنائی ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں
 

گورنر پنجاب تعینات ہونے والے میاں بلیغ الرحمن کون ہیں؟

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں بالآخر میاں بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر ان کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
 میاں بلیغ الرحمن کا تعلق جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور سے ہے۔ ان کا خاندان بہاولپور کے متمول  اور قدیم خاندانوں میں سے ایک ہے۔  ان کے والد عقیل الرحمن نے 1985 میں سیاست کا آغاز کیا۔

علی گل کرد نے کوئٹہ کے مہنگے علاقے سمنگلی روڈ پر کمرشل پلازے بنا رکھے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

بعد ازاں وہ نواز شریف کے قریب ترین ساتھیوں میں شمار ہونے لگے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں
 

پاکستان: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر 30، 30 روپے اضافہ

پاکستان میں حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
جمعرات کو مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ’پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30، 30 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔‘

پیٹرول کی نئی قیمت 209 روپے 86 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 204 روپے 15 پیسے ہوگئی ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

’اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 209 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔ پیٹرول پر اب بھی 8 روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ’پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب 12 بجے سے ہوگا۔‘
مکمل خبر یہاں پڑھیں

لانگ مارچ میں تحریک انصاف کے عہدیداران اور سینیئر رہنما کہاں تھے؟

پاکستان تحریک انصاف کا 25 مئی کی صبح پشاور سے شروع ہونے والا لانگ مارچ 26 مئی کو اسلام آباد پہنچ کر ختم ہوا تو لانگ مارچ دھرنے میں تبدیل نہ ہونے پر کارکنان کو حیرت کے ساتھ شدید مایوسی بھی ہوئی۔

لانگ مارچ سے قبل ہی حماد اظہر کے گھر پر پولیس نے چھاپے مارے (فائل فوٹو: حماد اظہر ٹوئٹر )

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی اس بات کو تسلیم کیا کہ لانگ مارچ ختم کرنے پر کارکن مایوس ہیں، لیکن بقول ان کے انہوں نے یہ مارچ کسی ڈیل کے تحت نہیں بلکہ انتشار سے بچنے کے لیے ختم کرنے کا اعلان کیا اور وہ چھ روز بعد مکمل تیاری کے ساتھ دوبارہ آئیں گے۔  
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

’عمران خان آخری دن تک سمجھ رہے تھے عدم اعتماد نہیں آئےگی‘

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ’موجودہ حکمرانوں سے ملک نہیں چل سکتا، جو بھی انہیں لایا ہے اس نے گناہ کیا ہے۔ ‘
منگل کو جیو نیوز پر شاہ زیب خانزادہ سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’ساری طاقتیں بھی آجائیں تو یہ حکومت نہیں چل سکتی جو صرف ایک ووٹ کی اکثریت پر کھڑی ہے۔‘

’سابق وزیراعظم کسی اور سے ناراض ہوں تو ہوں ، مجھ سے ناراض نہیں ہیں۔‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

عمران خان آخری دن تک یہ سمجھ رہے تھے کہ تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی۔‘
مکمل خبر یہاں پڑھیں

شیئر: