Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا نے ایک پاکستانی سمیت آٹھ یوٹیوب چینلز بلاک کروادیے

بلاک ہونے یوٹیوب چینلز کے سبسکرائبرز کی تعداد 86 لاکھ سے زائد تھی. (فائل فوٹو: روئٹرز)
انڈین حکومت نے ’انڈیا مخالف مواد‘ نشر کرنے پر ملک میں ایک پاکستانی یوٹیوب چینل سمیت آٹھ چینلز تک رسائی بلاک کروادی ہے۔
انڈین چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق پچھلے سال دسمبر سے لے کر اب تک انڈین حکومت 102 یوٹیوب چینلز کی رسائی انڈیا میں بلاک کرواچکی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلاک ہونے یوٹیوب چینلز کے سبسکرائبرز کی تعداد 86 لاکھ سے زائد تھی اور ان پر موجود مواد پر 114 کروڑ ویوز بھی موجود تھے۔
انڈیا کی انفارمیشن منسٹری کے مطابق یہ یوٹیوب چینلز ملک میں ’جھوٹے دعوؤں کے ذریعے مذہبی برادریوں کے درمیان نفرت پھیلارہے تھے۔‘
انفارمیشن منسٹری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یہ چینلز ’فیک نیوز‘ پھیلارہے تھے کہ انڈین حکومت ملک مذہبی مقامات گرارہی ہے اور مذہبی تہوارات پر پابندیاں لگارہی ہے۔
انڈیا میں بلاک ہونے والے پاکستانی یوٹیوب چینل کا نام ’نیوز کی دنیا‘ ہے جس کے سبسکرائبرز کی تعداد تقریباً ایک لاکھ ہے۔
خیال رہے انڈین حکومت نے رواں سال اپریل کے ماہ میں بھی 22 یوٹیوب چینلز بلاک کروائے تھے جن میں سے چار پاکستانی تھے۔

شیئر: