Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے 12 واں امدادی طیارہ ترکیہ پہنچ گیا

’طیارے میں 75 ٹن مختلف قسم کا امدادی سامان موجود ہے‘ ( فوٹو: واس)
زلزلہ زدگان کے لیے امدادی مہم کے تحت سعودی عرب سے 12 واں امدادی طیارہ ترکیہ کے غازی عنتاب ایئرپورٹ پر پہنچ گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق طیارے میں 75 ٹن مختلف قسم کا امدادی سامان موجود ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کیا گیا ہے۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’طیارے میں غذائی اور طبی اشیا کے علاوہ خیمے اور گرم کپڑے بھی موجود ہیں۔‘
 

شیئر: